ETV Bharat / state

Ashok Gahlot on Bharat Jodo بھارت جوڑو یاترا نے مرکزی حکومت کو ہلا کر رکھ دیا، گہلوت - بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے لیے ایک وردان

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے لیے ایک وردان ثابت ہوئی ہے۔ یاترا کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے، اس کے مطابق راجستھان حکومت بھی کام کر رہی ہے، ہم نے 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا وعدہ کیا ہے۔Ashok Gahlot on Bharat Jodo

راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت
راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت
author img

By

Published : Dec 20, 2022, 11:00 PM IST

الور: راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی قیادت میں کنیا کماری سے کشمیر تک نکالی جانے والی بھارت جوڑو یاترا نے مرکز کی نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (این ڈی اے) حکومت کو ہلا کر رکھ دیا ہے، جس کی وجہ سے وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ گھبرا گئے ہیں، راجستھان کے لئے یہ یاترا وردان ثابت ہوئی ہے۔Ashok Gahlot on Bharat Jodo

گہلوت آج بھارت جوڑو یاترا کے دوران منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بی جے پی کے صدر جے پی نڈا سمیت بی جے پی کے لوگ پریشان ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ انہوں نے میڈیا پر دباؤ ڈالا ہے جس کی وجہ سے دہلی کا میڈیا یاترا سے متعلق خبریں نہیں دکھا رہا ہے۔ یہ یاترا سماجی تشویش کے لیے ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور عدم تشدد کی بات کرتے ہوئے مسٹر راہل گاندھی نکل پڑے ہیں۔ یاترا کو عوام کی جانب سے زبردست حمایت مل رہی ہے۔ یاترا تین بجے شروع ہونے والی ہوتی ہے، پھر بھی لوگ بارہ بجے سے ہی لائن میں آکر کھڑے ہوجاتے ہیں۔ یہ یاترا کے پیغام کو دکھاتا ہے۔Ashok Gahlot on Bharat Jodo

بی جے پی کو نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ کسانوں کے قرض معافی پر کنفیوژن پھیلاتی ہے۔ ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ وہ جھوٹ بولنا بند کریں۔ جھوٹ بولنا گناہ ہے، ایک پرانی کہاوت ہے۔ ریاست میں کسانوں کے قرض معافی کے اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاکھوں روپے کے قرض معاف کر دیے گئے ہیں۔ گہلوت نے کہا کہ ہم ان مسائل پر بھی کام کریں گے جو یاترا کے دوران سامنے آئے ہیں۔ راہل گاندھی نے انگریزی اسکولوں کی تعداد بڑھانے کو کہا ہے۔ ہم پورے راجستھان میں انگلش میڈیم اسکولوں کا نیٹ ورک پھیلائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا راجستھان کے لیے ایک وردان ثابت ہوئی ہے۔ یاترا کا مقصد عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہے، اس کے مطابق راجستھان حکومت بھی کام کر رہی ہے، ہم نے 500 روپے میں گیس سلنڈر دینے کا وعدہ کیا ہے۔ چرنجیوی، پنشن، شہری منریگا، اڑان اور اولڈ پنشن اسکیم کا ذکر کرتے ہوئے گہلوت نے کہا کہ لوگوں کو مہنگائی سے راحت ملی ہے۔ ہم ان منصوبوں کو بنیاد بنائیں گے اور آئندہ بجٹ میں خامیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.