ETV Bharat / state

باڑمیر: دو فریقوں میں فائرنگ سے ایک شخص کی موت - بجری کان کنی مافیا

راجستھان کے سرحدی باڑمیر ضلع میں آر جی ٹی تھانہ علاقے میں بجری کان کنی مافیاؤں کے دو فریقوں کے درمیان فائرنگ میں ایک شخص کی موت ہوگئی۔

Barmer: One person was killed in a shootout between the two sides
باڑمیر: دو فریقوں میں فائرنگ سے ایک شخص کی موت
author img

By

Published : Aug 16, 2020, 5:06 PM IST

راجستھان کے ضلع باڑمیر میں دو فریقوں میں فائرنگ سے ایک شخص کی موت ہوگئی۔ موصول اطلاع کے مطابق ہفتے کی رات بجری کان کنی مافیا کے دو فریقوں میں تنازع ہوگیا۔ جس میں دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی۔ جس سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ زخمی نے ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں دم توڑ دیا۔

ہلاک شدہ آر جی ٹی تھانہ علاقے کا ہسٹری شیٹر ریکھا رام بینی وال بتایا جارہا ہے جو سرپنچ کا شوہر بھی ہے۔ علاقے کے بھاٹالا گاؤں میں بجری کان کنی کے سلسلے میں دونوں فریقوں میں قریب پندرہ دن پہلے بھی تنازع ہوچکا ہے اور اس کا مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

ہفتے کی رات جب دونوں فریقوں میں بات چیت کےبعد سمجھوتہ ہوا لیکن اس دوران ان کے درمیان پھرجھگڑا ہوگیا۔ پولیس معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.