ساتھ ہی سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ اب تک ضلع میں کل کورونا مثبت مریوضوں کی تعداد 27 تک پہنچ چکی ہے۔
فی الحال ضلعی انتظامیہ اور پولیس اہلکار کرفیو کے دوران لوگوں کو گھر میں روکنے کی کوشش میں لگی ہے۔ ساتھ ہی ہر گھر تک کھانا اور سبزیوں کی فراہمی کے ساتھ ساتھ طبی خدمات کی ہوم ڈیلیوری کو موثر بنانے کی بھی کوشش جاری ہے۔
اس سلسلے میں کلکٹر کے کے شرما نے کہا کہ 27 لوگوں کی کورونا مثبت رپورٹ آنا یہ تشویش کی بات ہے۔ وہیں 6 لوگوں کی منفی رپورٹ آنا یہ راحت بھری خبر ہے، ہماری کوشش یہ ہے کہ لوگوں کو گھروں میں راشن، سبزیاں اور دوائیں تقسیم کریں، تاکہ وہ لوگ گھروں سے نہ نکل پائے اور ہم اس کوشش میں کامیاب بھی ہو رہے ہیں۔'
کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پولیس لاک ڈاؤن اور کرفیو کی سختی سے پیروی کررہی ہے۔ کورونا وائرس کے انفیکشن کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ پوری طرح چوکس ہے۔
وہیں کلکٹر کشور کمار شرما اور ٹونک ضلع کے ایس پی آدرش سدھو مستقل طور پر شہر کی نگرانی کر رہے ہیں، لیکن سب سے بڑی تشویش یہ ہے کہ ضلع میں اب تک کورونا مثبت کے27 معاملے سامنے آ ئے ہیں۔