کوٹہ میں کورونا وائرس نے خطرناک شکل اختیار کرلی ہے۔ کووڈ ۔19 کی وجہ سے اب تک پچھلے 24 گھنٹوں میں 11 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ ان سبھی کو میڈیکل کالج کے نئے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ ان میں سے 8 افراد کا تعلق کوٹا سے ہے۔ اس کے علاوہ ضلع بندی سے بھی 2 اور چتور گڑھ ضلع کے راوت بھٹا سے ایک شخص کی موت ہوگئی ہے۔ کورونا سے کوٹا میں اب تک قریب 90 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
کوٹہ میں ایک ہی دن میں اتنی ہلاکتوں کا معاملہ پہلی بار سامنے آیا ہے۔راجستھان کے کسی بھی ضلع میں ایک دن میں 11 لوگوں کی موت کا معاملہ سامنے نہیں آیا تھا۔پچھلے 24 گھنٹوں میں ہلاک ہونے والے 11 افراد میں ایک 35 سالہ خاتون بھی شامل ہے۔ ایسی صورتحال میں کورونا اب اس کا شکار نوجوانوں کو بھی بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ جن مریضوں کی موت ہوئی ہے، انمیں ریلوے سوسائٹی بجرنگ نگر کی ایک 84 سالہ بزرگ خاتون بھی شامل ہے۔اس بزرگ خاتون کو 24 اگست کو طبیعت خراب ہوجانے کی وجہ سے ریلوے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا۔یہاں سے نعش کو میڈیکل کالج کے نئے اسپتال لایا گیا ، جن کی جانچ کرنے پر وہ کورونا متاثر پائی گئی ہیں
دوسرے ہلاک شدہ کی پہچان 60 سالہ کیشورپورا کی رہائشی کے طور پرہوئی ہے۔ان کو 23 اگست کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، علاج کے دوران سوموار کی شام ان کی موت ہوگئی۔
اسی طرح سنجے نگر کے رہائشی، جن کی عمر 58 سال ہے کو 21 اگست کو اسپتال مین داخل کرایا گیا تھا۔پیر کی دیر رات کو ان کی موت ہوگئی۔یہ شخص بھی کورونا متاثر تھا۔اس کے علاوہ ساجدہ کی رہائشی 53 سالہ خاتون کو 23 اگست کو نئے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اپنے علاج کے دوران پیر کی سہ پہر کو ان کی موت ہوگئی۔ موت کے بعد ان کی بھی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
شہر کے اسٹیشن روڈ کھیڈلی گیٹ کی رہائشی ایک 80 سالہ بزرگ خاتون کو بھی 17 اگست کو میڈیکل کالج کے نئے اسپتال میں داخل کرایا تھا۔ سوموار کی شام کو علاج کے دوران ہی ان کی موت ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی کوٹا کے کوٹڈی کی رہائشی 65 سالہ خاتون کی بھی علاج کے دوران موت ہوگئی۔ وہیں گنیش تالاب کے رہنے والا ایک 35 سالہ خاتون کی بھی کووڈ 19 سے موت ہوگئی۔ساتھ ہی کوٹا کے سلطان پور کے رہنے والے 65 سالہ خاتون کی بھی کورونا سے موت ہوگئی۔