ETV Bharat / state

لڑکیوں نے صدر جمہوریہ کو اپنے خون سے خط لکھا - مدد

ریاست پنجاب کے موگا شہر کی دو لڑکیوں نے صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کو اپنے خون سے خط لکھ کر مدد کی اپیل کی ہے۔

لڑکیوں نے صدر جمہوریہ کو اپنے خون سے خط لکھا
author img

By

Published : Jul 6, 2019, 12:44 PM IST

خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے خلاف کبوتر بازی اور جعلسازی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور وہ طویل عرصے سے خوف کی زندگی گزار رہے ہیں۔

نیشا اور امن کور نے کہا کہ ان کے خلاف کبوتر بازی اور جعلسازی کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پولیس کو اس معاملے میں تحقیقات کرنے کے لیے کہا تھا، لیکن پولیس نے ان کی کوئی مدد نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ صدر جمہوریہ اگر ان کی مدد نہیں کر سکتے تو وہ ان کے اہل خانہ کے لیے بے ہوشی کی دوا بھیج دیں۔

وہیں موگا پولیس اسٹیشن کے ڈی ایس پی کلجندر سنگھ نے لڑکیوں کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کر دیا۔

ڈی ایس پی کلجندر سنگھ نے کہا کہ دونوں لڑکیوں کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ' دونوں لڑکیاں میرے پاس آئی تھیں اور کہا تھا کہ پیسے لین دین کا کام کرتی ہیں، جس کے سبب انھیں سکیورٹی کے طور پر ایک چیک ملا تھا۔

پولیس کے مطابق دوسرے فریق نے اپنے بیٹے کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے انھیں پیسے دیے تھے، اس کے بعد انھیں کبوتربازی کا ایجنٹ سمجھ کر ان کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے۔

ڈی ایس پی نے ان دونوں کے خلاف کیس درج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ایجنٹز ہیں جنہوں نے دوسرے فریق کے بیٹے کو بیرون ملک بھیجنے کے لیے پیسہ لیے ہیں۔'

ڈی ایس پی کلجندر سنگھ کا کہنا ہے کہ انھیں پتہ چلا ہے کہ ان لڑکیوں نے صدر جمہوریہ کو خط لکھا ہے، لیکن انھیں اس حوالے سے کوئی جانکاری نہیں ہے۔ ان کے مطابق وہ جلد اس معاملے کو حل کر لیں گے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.