پٹھان کوٹ: ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق پنجاب میں بھارت پاکستان سرحد پر کمل جیت پوسٹ پر گذشتہ رات بی ایس ایف کی فائرنگ میں دراندازی کی کوشش کر رہا ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ سرحد پار کر رہے اس شخص پر بی ایس ایف اہلکاروں نے تقریباً 14 راؤنڈ فائر کیے جس سے اس شخص کی موقعے پر ہی موت ہو گئی۔
-
BSF PRO, Punjab Frontier says, "On 14th Aug' 2023, at about 12:30 AM, Border Security Force (BSF) troops observed suspicious movement of a Pakistani miscreant/intruder ahead of Border fencing, in the area falling near the bordering Simbal Sakol village, under Pathankot district.…
— ANI (@ANI) August 14, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">BSF PRO, Punjab Frontier says, "On 14th Aug' 2023, at about 12:30 AM, Border Security Force (BSF) troops observed suspicious movement of a Pakistani miscreant/intruder ahead of Border fencing, in the area falling near the bordering Simbal Sakol village, under Pathankot district.…
— ANI (@ANI) August 14, 2023BSF PRO, Punjab Frontier says, "On 14th Aug' 2023, at about 12:30 AM, Border Security Force (BSF) troops observed suspicious movement of a Pakistani miscreant/intruder ahead of Border fencing, in the area falling near the bordering Simbal Sakol village, under Pathankot district.…
— ANI (@ANI) August 14, 2023
یہ واقعہ پنجاب کے پٹھان کوٹ ضلع میں بین الاقوامی سرحد پر پیش آیا۔ بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے مارے گئے شخص کو پاکستانی درانداز بتایا ہے۔ بی ایس ایف کے ایک اہلکار نے پیر کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ بی ایس ایف کے جوانوں نے آدھی شب کو تقریباً 12.30 بجے پٹھان کوٹ کے سمبل ساکول گاؤں کے قریب کچھ مشتبہ سرگرمیاں دیکھیں۔ اس کے بعد بی ایس ایف کے جوانوں نے بھارتی حدود میں داخل ہو رہے شخص کو رکنے کو کہا لیکن اس نے بات نہیں مانی اور آگے بڑھتا رہا۔
بی ایس ایف کے مطابق خطرے کو محسوس کرتے ہوئے سکیورٹی اہلکاروں نے گولی چلائی جس سے مبینہ درانداز موقع پر ہی ہلاک کر دیا گیا۔ اس سے قبل 11 اگست کو بی ایس ایف کی کارروائی میں ترن تارن ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے قریب ایک پاکستانی درانداز مارا گیا تھا۔