ETV Bharat / state

بے قابو ایس یو وی کی زد میں آئیں دو لڑکیاں، ایک کی موت، ایک شدید زخمی

author img

By

Published : Oct 18, 2021, 8:02 PM IST

Updated : Oct 18, 2021, 8:31 PM IST

آئے دن تیز رفتار گاڑیوں کی وجہ سے حادثات کی خبریں سرخیوں میں ہیں۔ حالیہ حادثہ جالندھر، پنجاب سے ہے، جہاں دو لڑکیاں پولیس افسر کی ایک بے قابو گاڑی کی زد میں آگئی، حادثے میں ایک کی موت ہوگئی، جب کہ دوسری لڑکی شدید طور پر زخمی ہوگئی ہے۔

Caught On CCTV: Police Officer Car Runs Over 2 Girls At Jalandhar-Phagwara Highway
بے قابو ایس یو وی کی زد میں آئی دو لڑکیاں، ایک موت ایک شدید طور پر زخمی

بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع جالدھر کے دھنو والی گیٹ کے سامنے شاہراہ پر صبح کے وقت ایک دردناک سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور دوسری لڑکی شدید زخمی ہو گئی، جسے قریبی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ویڈیو

راہگیروں نے بتایا کہ تقریباً صبح 8.30 بجے دو لڑکیاں، نوجوت کور اور ممتا دھنو والی پھاٹک کے سامنے سڑک عبور کرنے کا انتظار کررہی تھی اس دوران اچانک پھگوار کی جانب سے آرہی ایک تیز رفتار ایس یو وی نے لڑکی کو ٹکر مار کر فرار ہوگئی۔

اطلاعات کے مطابق جس گاڑی نے لڑکیوں کو ٹکر مارکر فرار ہوئی تھی اسے ایک پولیس کا ملازم چلارہا تھا۔

تصادم اتنا خوفناک تھا کہ نوجوت کور کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جب کہ ممتا بری طرح زخمی ہوگئیں، وہیں کار چلانے والا موقع سے فرار ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق دونوں لڑکیوں کا تعلق دھنو والی گاؤں سے ہے جو کوسمو ہنڈائی کمپنی میں ملازمت کرتی تھیں۔'

Last Updated : Oct 18, 2021, 8:31 PM IST

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.