پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں میوہ صنعت سے جڑے تاجرین کے لئے معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں وادی میں مختلف اقسام کے میوہ جات کی برآمدات کے حوالے سے تاجروں کو جانکاری فراہم کی گی۔ ورکشاپ کے دوران تاجرین کو وادی کشمیر میں کاشت کیے جانے والے مختلف میوہ جات کی درآمدات کے حوالہ سے مفصل جانکاری دی گئی۔ Pulwama Fruit Growers and Traders
ورکشاپ کے دوران ملک کی مختلف منڈیوں تک میوہ کو روانہ کرنے، بیرون ممالک درآمدات، بینکوں کی جانب سے قرضہ جات اور حکومتی اسکیموں کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی۔ ورکشاپ ضلع پلوامہ کے سرکٹ ہاؤس میں منعقد کیا گیا جس میں میوہ تاجروں، کارخانہ داروں کے ساتھ ساتھ ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے کسانوں نے بھی شرکت کی۔ وہیں اس موقع پر متعلقہ محکمہ جات کے افسران کے علاوہ بینک عملہ اور نے بھی شرکت کی۔ Awareness Programme for Fruit Traders
ایک مقامی کسان نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ورکشاپ کے انعقاد ستائش کی تاہم انہوں نے متعلقہ حکام، منتظمین سے نوجوانوں کی کاؤنسلنگ پر بھی زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کھیتی باڑی میوہ تجارت سے دور ہوکر ملازمت اختیار کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ورکشاپس میں زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو مدعو کرکے تجارت کی جانب راغب کیا جانا چاہئے۔
مزید پڑھیں: Awareness Camp in Pulwama پلوامہ میں یک روزہ آگاہی کیمپ اور تربیتی ورکشاپ کا انعقاد
انہوں نے کہا مقامی نوجوانوں کو زراعت کے شعبہ کے ساتھ جوڑنے کے بعد ہی مختلف اقسام کے میوہ کی برآمدات کے حوالہ سے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔