کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں انتظامیہ کی جانب سے کنٹرول روم اور قرنطینہ مراکز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے وہیں ضلع پلوامہ میں انتظامیہ نے ایک ہیلپ لائن نمبر واٹس ایپ کے لیے مختص رکھا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق صرف 24گھنٹوں میں عوام نے 500سے زائد معاملات، شکایات درج کیے ہیں۔ وہیں اس نمبر پر بعض افراد نے طبی معاونت و امداد سے متعلق کنٹرل روم کی مدد طلب کی ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوڈل افسر ڈاکٹر ماجد کا کہنا تھا کہ اس واٹس ایپ نمبر پر ڈاکٹروں سے صلاح و مشورے کے علاوہ کوروناوائرس سے متعلق بھی جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے ہیلپ لائن پر موصول ہونے والی شکایات کا جلد از جلد ازالہ کرنے کی پوری کوشش کی جائے گی۔
عوام الناس نے اس اقدام پر انتظامیہ کی سراہنا کی ہے۔