ETV Bharat / state

JeM Militant Associate Arrested In Pulwama: جیش محمد نامی عسکری تنظیم کے تین معاون پلوامہ میں گرفتار - ogw arrested in pulwama

پلوامہ پولیس نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عسکری تنظیم جیش محمد کے تین معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ہتھیار و بارود بھی برآمد کیا ہے۔JeM Militant Associate Arrested In Pulwama

three JEM Militant Associate Arrested In Pulwama
جیش نامی عسکری تنظیم کے تین معاون گرفتار
author img

By

Published : Apr 1, 2022, 8:07 PM IST

پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پولیس نے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے تین نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار شدہ افراد عسکریت پسندوں کی مدد و دیگر چیزیں فراہم کرنے میں ملوث ہیں۔JeM Militant Associate Arrested In Pulwama

تفصیلات کے مطابق پلوامہ پولیس نے 55 راشٹریہ رائفلز اور 182/183 بٹالین سی آر پی ایف کے ساتھ مل کر جیش محمد عسکری تنظیم کے تین معاون کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس نے ان افراد کی شناخت اویس الطاف ولد الطاف حسین گنائی ساکن جندوال پلوامہ، عاقب منظور ولد منظور احمد میر ساکن گڈورہ پلوامہ اور وسیم احمد پنڈت ولد غلام محمد پنڈت ساکن کریم آباد پلوامہ کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس کے مطابق یہ تینوں افراد جیش محمد عسکری تنظیم کے لیے کام کر رہے تھے اور ضلع بھر میں عسکریت پسندوں کو لاجسٹک اور نقل و حمل فراہم کرتے تھے۔ پولیس نے افراد کے قبضے سے ایک اے کے 74 رائفل، تین میگزین، 69 اے کے راؤنڈ اور ایک دستی بم برآمد کیا ہے

پولیس نے ان افراد کے خلاف مقدمہ ایف آئی آر نمبر 77/2022 قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت پولس تھانہ پلوامہ میں درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.