ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کی پولنگ کے لیے عملہ روانہ

author img

By

Published : Nov 30, 2020, 7:13 PM IST

ضلع پلوامہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ہائرسیکنڈری راجپورہ سے پولنک عملے کو متعلقہ پولنگ مراکز کے لیے روانہ کیا گیا ہے۔

poling staff left for the second phase of ddc election in pulwama
ڈی ڈی سی انتخابات: دوسرے مرحلے کے لے پولنگ عملہ روانہ

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے شادی مرگ حلقہ میں 43 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

اس ضمن میں آج ہائر سیکنڈری راجپورہ سے پولنک عملے کو متعلقہ پولنگ مراکز کے لیے روانہ کیا گیا ہے، پولنگ عملے کے ساتھ ساتھ متعدد افسران کو بھی پولنگ مراکز پر روانہ کیا گیا ہے تاکہ پولنگ صاف و شفاف طریقے سے انجام دی جا سکے۔

وہیں انتخابات کو بہترین اور احسن طریقے سے انجام دینے کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، تاکہ رائے دہندگان بنا کسی خوف کے اپنے رائے دہی کا استعمال کر سکیں۔

واضح رہے کہ ڈی ڈی سی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ضلع پلوامہ کے کچھ بلاکوں میں ہونے والے انتخاب میں ووٹنگ شرح کافی کم درج کی گئی تھی، وہیں دوسرے مرحلے کے لیے کل یعنی یکم دسمبر کو ووٹنگ ہونی ہے، جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔

ڈی ڈی سی انتخابات جموں و کشمیر میں پہلی مرتبہ منعقد کیے جارہے ہیں جو کہ آٹھ مراحل میں مکمل ہونگے اور نتائج کا اعلان 22 دسمبر کو کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

محبوبہ مفتی کا مرکزی حکومت پر سنگین الزام

ڈی ڈی سی انتخابات: ڈوڈہ میں کانگریس کا روڈ شو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.