پلوامہ: مرکزی حکومت نے جسمانی طور کمزور افراد کے ساتھ ساتھ بزرگ شہریوں جو کہ محمکہ سماجی بہبود سے ماہانہ امداد حاصل کررہے ان کے لیے عمر سرٹیفکیٹ اور معذوری سرٹیفکیٹ محکمہ میں جمع کرنا لازمی قرار دیا ہے۔online certificates For Physically Handicapped
جسمانی طور کمزور افراد اور بزرگ شہریوں کے لئے یہ سرٹیفکیٹ محمکہ صحت فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے آج کل ضلع پلوامہ کے سی ایم او آفس میں لوگوں کی کافی بھیڑ رہتی ہے جبکہ ضلع کے محتلف علاقوں سے لوگ آکر یہاں سے اپنی سرٹیفکیٹ حاصل کررہے ہیں۔CMO Office Pulwama
اس ضمن میں چیف میڈیکل افسر پلوامہ ڈاکٹر حسینہ میر نے بات کرتے ہوئے کہا پہلے ہم عمر سرٹیفکیٹ آف لائن دیتے تھے لیکن سرکار نے اب اس کو آن لائن کردیا گیا ہے۔ اور اب ہم دونوں سرٹیفکیٹ آن لائن فراہم کررہے ہے جس کے لیے سبھی انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔CMO Pulwama On Online Certificate
مزید پڑھیں: Commissioner For Persons With Disabilities اقبال لون مخصوص افراد کے لیے کمشنر مقرر
انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ بھیڑ نہ کریں تاکہ ہر ایک شخص سرٹیفکیٹ حاصل کرسکیں انہوں نے کہا کہ محکمہ لوگوں کی خدمت کے لئے یہاں پر ہے لہذا وہ جلدبازی نہ کریں آرم سے آئے اور اپنے سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔