جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع پلوامہ کے ترال قصبہ میں آج محکمہ زراعت کی جانب سے ایک روزہ 'کسان پکھواڑہ' کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا افتتاح ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ محمد قاسم کے ساتھ مشترکہ طور پر کیا۔
اس موقعہ پر سماجی دوری کا لحاظ کرتے ہوئے کسانوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی جبکہ ایگریکلچر، ہاٹیکلچر، فشریز اور محکمہ شیپ کی طرف سے مختلف اسٹال لگائے گئے۔اس پروگرام میں کسانوں کو مختلف اسکیموں کے تحت ہونے والے فوائد کے بارے میں جانکاری دی گئی۔
چیف ایگریکلچر آفیسر پلوامہ محمد قاسم نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ اس کسان پکھواڑہ کا مقصد کسانوں کو مختلف اسکیموں کی جانکاری دینا ہے اور خاصکر کے سی سی کے بارے میں اہداف مکمل کرنا ہے۔
پروگرام میں مختلف محکموں کے ضلع اور تحصیل آفسران کے علاوہ بی ڈی سی چیئرمین اوتار سنگھ ترالی اور بی ڈی سی چیئرپرسن سکینہ جی نے شمولیت اختیار کی۔