ETV Bharat / state

کشمیر: لاک ڈاؤن کے دوران بھی مذہبی رواداری برقرار - پلوامہ

جہاں ایک جانب لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگ گھروں میں ہی سہمے ہوئے ہیں وہیں کشمیر میں ان ایام میں بھی مذہبی رواداری کی مثالیں سامنے آ رہی ہیں۔

muslim brotherhood
کشمیری بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی ایک اور مثال
author img

By

Published : Apr 4, 2020, 3:33 PM IST

جنوبی کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں لاک ڈاؤن اور کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جہاں انتظامیہ کی جانب سے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں بعض سماجی اور غیر سرکاری تنظیمیں بھی اپنا کردار ادا کر رہی ہیں۔

کشمیری بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی ایک اور مثال

نمائندے کے مطابق قصبہ ترال میں ایک مقامی رضاکار تنظیم نے جراثیم کُش ادویات کا چھڑکاؤ کیا اور مذہبی رواداری اور آپسی بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھتے ہوئے بلا لحاظ مذہب وملت، رنگ ونسل اس دور میں بھی ایک انوکھی مثال قائم کی ہے۔

سنی میموریل ٹرسٹ نامی اس رضاکار تنظیم کے افراد نے کوروناوائرس کے قہر کے بیچ ترال کے مضافاتی علاقے میں صفائی ستھرائی اور سینٹائزیش کا عمل جاری رکھتے ہوئے گلی کوچوں، بازاروں، مندروں، مسجدوں اور گردواروں کی صفائی کرکے آپسی ہم آہنگی کی قندیل کو زندہ رکھا ہے۔

سبھی مذاہب سے وابستہ افراد ٹرسٹ کی اس پہل، اور رضاکارانہ جذبے کی داد دے دہے ہیں، وہیں ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بلال رضا ہمدانی نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’اس وقت دیگر اداروں کو بھی انتظامیہ کا تعاون دینا چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ کوروناوائرس کے تیزی سے پھیلائو کے سبب ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا نفاذ ہے، تاہم کشمیر میں خدمت خلق، خیرخواہی اور مذہبی رواداری کی مثالیں لاک ڈائون میں بھی دیکھی جا سکتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.