ETV Bharat / state

Kashmiri Mandala Artist ماہرہ شاہ کو انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا

author img

By

Published : May 15, 2023, 6:55 AM IST

سب ڈسٹرکٹ ترال سے تعلق رکھنے والی ماہرہ شاہ کو منڈالہ آرٹ میں سب سے چھوٹا شکارا آرٹ بنانے کے سبب انہیں انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔

گولڈ میڈل سے نوازا گیا
گولڈ میڈل سے نوازا گیا
گولڈ میڈل سے نوازا گیا

ترال: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے سب ڈسٹرکٹ ترال سے تعلق رکھنے والی ماہرہ شاہ نے منڈالہ آرٹ میں سب سے چھوٹا شکارا آرٹ بنانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے، جس کے بنا پر ماہرہ شاہ کو انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے۔ ماہراہ شاہ کی اس کامیابی پر علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اس حوالے سے ماہرہ کے گھر میں آج جشن کا سماں ہے اور عزیز واقارب ماہرہ شاہ کو مبارکباد پیش کر رہے ہیں اور کم سنی میں اس مقام تک پہنچنے پر ان کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔اس موقع پر عزیز واقارب نے ماہرہ کو ہار پہنا کر اور کیک کاٹ کر انکی ہمت بڑھائی۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر اپنے جلوے بکھیرنے والے وارث راجا عرف فنی کشمیری بھی موجود تھے۔

اس موقع پر ماہرہ شاہ نے میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے منڈالہ آرٹ میں دنیا کا سب سے چھوٹا شکارا تیار کیا، جسکے بعد انہیں پہلے انڈین بک آف ریکارڈز اور اب انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز میں جگہ ملی ہے، جس کے بعد اب انہیں انٹرنیشنل بک آف ریکارڈز کی جانب سے گولڈ میڈل سے نوازا گیا ہے، جو کہ پورے کشمیر کے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ کشمیر کے آرٹ کو فروغ دینا چاہتی ہیں تاکہ پورے عالم میں اس فن کی دھوم ہو۔

مزید پڑھیں:Kashmiri Mandala Artist : کشمیر ی لڑکی کو انڈین بک آف ریکارڈز سے ملا گولڈ میڈل

ماہرہ شاہ کے مطابق اگرچہ ان کے فن کو عالمی سطح پر پزیرائی مل رہی ہے تاہم افسوس کا مقام ہے کہ ایل جی انتظامیہ سے لیکر ضلعی سطح کے آفیسرز نے اس کو حوصلہ افزائی نہیں کی جو کہ سرکاری دعووں کی قلعی کھولتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.