ETV Bharat / state

وئین پانپور میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوا پکڑا

author img

By

Published : Jun 8, 2021, 5:30 PM IST

وائلڈ لائف محکمے کی ٹیم نے مزکورہ علاقے میں جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لئے جال اور پنجرے لگائے جس کے بعد آج پنجرے میں ایک تیندوا قید ہو گیا۔ محکمہ وائلد لائف نے تیندوے کو پکڑ کر داچھیگام کے جنگلوں میں رہا کر دیا۔

پانپور میں محکمہ وائلڈ لائف نے تیندوا پکڑا

وسطی کشمیر کے بعد جنوبی کشمیر میں جنگلی جانوروں کی جانب سے بستیوں کا رخ کرنے سے لوگوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہو چکا ہے۔

جنوبی کشمیر کے قصبہ پانپور کے وئین علاقے میں کچھ روز سے جنگلی جانوروں کو دیکھا گیا جس وجہ سے یہاں لوگوں میں دہشت کا ماحول دیکھا جا رہا ہے۔

جنگلی جانوروں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے فوراً بعد وائلڈ لائف محکمے کی ٹیم نے مزکورہ علاقے میں جاکر جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لئے جال اور پنجرے لگائے جس کے بعد آج پنجرے میں ایک تیندوا قید ہو گیا۔ محکمہ وائلد لائف نے تیندوے کو پکڑ کر داچھیگام کے جنگلوں میں رہا کر دیا۔وائلڈ لائف محکمے کے افسروں کے مطابق انہیں قصبہ پانپور کے وئین علاقے میں کچھ جنگلی جانوروں کی موجودگی کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے فوراً بعد محکمہ کی ٹیم علاقے میں پہنچ گٸ اور ان جنگلی جانوروں کو قید کرنے کی پوری تیاری کر لی۔رینج آفسر خورشید احمد کے مطابق اگر چہ انہیں پہلے کچھ دنوں تک کامیابی حاصل نہیں ہوئی تاہم تین روز گزرنے کے بعد پنجرے میں ایک تیندوا قید ہو گیا۔ محکمہ جنگلات کی ٹیم نے تیندوے کو داچھیگام کے جنگلات میں چھوڑ دیا ہے۔رینج افسر نے کہا کہ علاقے میں ابھی بھی دو سے تین تیندوے موجود ہونے کاخدشہ ہے۔ اس لئے لوگوں سے اپیل کی گٸ ہے کہ وہ شام کے وقت گھروں سے باہر نہ نکلے۔ انہوں نے کہا خاص کر بچوں کو گھروں کے اندر رکھنا بہت ضروری ہے جب تک وہ ان دیگر جانوروں کو پکڑ نہیں لیتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.