اس ریلی کو نیشنل کانفرنس کے رہنما حسنین مسعودی نے منعقد کیا تھا جو اننت ناگ لوک سبھا حلقے سے انتخاب لڑرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق نیشنل کانفرنس کے کارکن مقامی لیڈر محمد اشرف بٹ کی رہائش گاہ میں جمع ہوئے تھے جو سرکاری محافظت میں ہے۔ بٹ کے والد اور دو بھائیوں کو عسکریت پسندوں نے ماضی میں ہلاک کیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ رہائش گاہ کی جانب یونی بیرل گرینیڈ لانچر سے ایک گولہ پھیکا گیا ہے تاہم اس سے کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق، تاحال کسی کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔