ETV Bharat / state

کاکاپورہ انکاؤنٹر: تین عسکریت پسند ہلاک - کشمیر زون پولیس

نوگام سرینگر میں گزشتہ روز ہوئے حملے میں ملوث عسکریت پسند علاقہ میں چھپے ہوئے ہیں اور جو گاڑی ان عسکریت پسندوں نے حملہ کرنے کے لئے استعمال میں لائی تھی وہ بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ گاڑی آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK13E 2098 ہے۔

کاکاپورہ میں انکاؤنٹر
کاکاپورہ میں انکاؤنٹر
author img

By

Published : Apr 2, 2021, 6:22 AM IST

Updated : Apr 2, 2021, 2:09 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے کاکاپورہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان پیش آئے تصادم میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس دوران علاقہ میں مشتعل نوجوانوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان بھی جھڑپیں ہوئیں جن میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

کاکاپورہ انکاؤنٹر: تین عسکریت پسند ہلاک

ذرائع کے مطابق گھاٹ محلہ کاکاپورہ میں فوج کی 50 آر آر اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیموں کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاع ملے تھی جس کے بعد فوج نے بشمول سی آر پی ایف اور پولیس علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن (سی اے ایس او) شروع کیا۔

جوں ہی فورسز کی مشترکہ ٹیم مذکورہ مقام کی طرف پہنچی تو چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کردی جو انکاؤنٹر میں تبدیل ہو گیا، جس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین عسکریت پسند ہلاک ہو گئے۔

کاکاپورہ میں انکاؤنٹر

ذرائع نے ہلاک شدگان کی شناخت سہیل نثار ساکنہ کھرو، یاور وانی ساکنہ کھرو اور جنید احمد نگرو ساکنہ پرچو پلوامہ کے طور پر کی ہے۔ تاہم پولیس نے ابھی تک اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ادھر انکاؤنٹر کے مقام سے تھوڑی دوری پر مشتعل نوجوانوں نے سکیورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے مشتعل نوجوانوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس اور پیلٹ کا استعمال کیا جس دوران ایک خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کی شناخت عشرت دختر عبد العزیر عمر 25 برس اور غلام نبی ولد علی محمد عمر 42 برس کے طور پر ہوئی ہے۔

وہیں اطلاعات کے مطابق نوگام سرینگر میں گزشتہ روز ہوئے حملے میں ملوث عسکریت پسند علاقہ میں چھپے ہوئے ہیں اور جو گاڑی ان عسکریت پسندوں نے حملہ کرنے کے لئے استعمال میں لائی تھی وہ بھی ضبط کر لی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ گاڑی آلٹو کار زیر رجسٹریشن نمبر JK13E 2098 ہے۔ تاہم پولیس نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

دریں اثنا احتیاطی تدابیر کے طور پر پولیس نے ضلع پلوامہ میں انٹرنیٹ خدمات کو معطل کر دیا ہے۔

Last Updated : Apr 2, 2021, 2:09 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.