ای ڈی آئی کا قیام مرکزی حکومت کے تعاون سے عمل میں لایا گیا ہے اور اس کی وساطت سے تاحال سینکڑوں نوجوانوں کو روزگار کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔یہ ادارہ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو آسان شرح سود پر رقومات فراہم کرنے کے علاوہ صنعت لگانے یا کاروبار شروع کرنے کیلئے ٹریننگ بھی دیتا ہے۔
اس کیمپ میں کم از کم تین سو طلبہ و طالبات کے علاوہ تعلیم اور اقتصادیات کے ماہرین نے شرکت کی۔پلوامہ کے ایڈیشنل ڈی سی مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔
کیمپ میں طلباء کو مختلف کاروباروں اور صنعتوں کے بارے میں جانکاری دی گئی جن کیلئے ای ڈی آئی کے ذریعے مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
محکمہ کے نوڈل افسر امتیاز احمد نے بتایا کہ ان کیمپوں کا مقصد نوجوانوں کو سرکار کی اسکیموں سے استفادہ حاصل کرنے کی ترغیبدینا ہے تاکہ وہ سرکاری نوکریوں کا تعاقب کرنے کے بجائے اپنا روزگار خود کمانے کے اہل ہوسکیں۔