پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں کووڈ اسپتال اور ضلع اسپتال میں محکمہ صحت کی جانب سے ضلع پلوامہ کے کوویڈ ہسپتال اور ضلع ہسپتال پلوامہ میں کوویڈ موک ڑرل کا انعقاد کیا گیا۔ موک ڈرل میں طبی و نیم طبی عملہ کو تیار رہنے کے ساتھ ساتھ کسی بھی امکانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی تلقین کی گئی۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ضلع ہسپتال پلوامہ، بی ایس تلہ، نے کوویڈ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کوویڈ کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر کئے گئے اقدامات، تیاریوں کا جائزہ لیا۔Covid Mock Drill in South Kashmir’s Pulwama District
میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے ضلع پلوامہ میں کوویڈ کی ممکنہ چوتھی لہر کے پیش نظر ضلع پلوامہ میں آکسیجن، ادویات اور دیگر اشیاء کے بارے میں تفصیلی جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے ایک سال قبل ضلع پلوامہ میں ہنگامی بنیادوں پر کوویڈ ہسپتال تعمیر کیا تھا جس میں دو سو بستروں کی گنجائش کے ساتھ ساتھ آر ٹی پی سی آر لیب، دیگر انویسٹیگیشن ٹیسٹ کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم رکھی گئی ہیں۔ Covid Hospital Pulwama
موک ڈرل کے موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، ضلع ہسپتال پلوامہ، بی ایس تلہ نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ضلع پلوامہ میں کوویڈ کی چوتھی لہر سے نمٹنے کے لئے ہم پورہ طرح سے تیار ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اس وقت 70 بستر پوری طرح علیحدہ تیار رکھے گئے ہیں جبکہ ادویات اور آکسیجن کی بھی کوئی کمی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: سوپور:ہسپتال میں کووڈویکسین کی ماک ڈرل
دریں اثناء، میڈیکل سپرانٹینڈنٹ نے مزید کہا کہ گرچہ محکمہ صحت کسی بھی امکانی صورتحال سے مقابلہ کرنے کے لیے تیاریوں میں مصروف ہے تاہم عوام کو بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے تئیں متحرک رہ کر ماسک پہننے، سماجی دوری بنائے رکھنے کے علاوہ دیگر تدابیر خاص کر بھیڑ بھاڑ والی جگہوں سے پرہیز کرنا چاہئے۔