ETV Bharat / state

Bear caught in Pulwama: انسانوں پر حملہ کرنے والا ریچھ پکڑا گیا - پلوامہ کے پدگام پورہ سے ریچھ پکڑا گیا

جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نصف درجن سے زائد افراد پرحملہ کرنے والا خطرناک ریچھ آج پکڑ لیا گیا۔ Bear caught in Pulwama

Bear captured in Pulwama district
انسانوں پر حملہ کرنے والا ریچھ پکڑا گیا
author img

By

Published : Jun 25, 2022, 9:28 PM IST

پلوامہ: جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں میں نصف درجن افراد کو زخمی کرنے والے خطرناک ریچھ کو آخر کار محکمہ وائلڈ لائف نے ضلع کے پدگام پورہ علاقے میں پکڑ لیا Bear captured in Pulwama district۔ دو دنوں کی انتھک جدوجہد کے بعد محمکہ وائلڈ لائف آخرکار ریچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس ریچھ کو اب ترال کے جنگلات میں چھوڑا جائے گا۔

ویڈیو
اس سے قبل ریچھ نے ضلع پلوامہ کے ٹہاب، نوہار ملپورہ اور دیگر علاقوں میں کئی افراد کو زخمی کردیا تھا، جس کے بعد ان علاقوں کے لوگوں کے ساتھ پولیس اور محمکہ وائلڈ لائف کے اہلکاروں نے ریچھ کی تلاش واسع پیمانے پر شروع کردی تھی۔ اگرچہ پہلے روز ان کو کامیابی نہیں ملی جس کے بعد آج صبح ریچھ کی تلاش پھر سے شروع کردی گئی۔ وہیں محمکہ وائلڈ لائف کو اطلاع موصول ہوئی کہ ضلع کے پدگام پورہ میں ایک ریچھ نمودار ہوا ہے۔ اطلاع ملتے ہی محمکہ کے ملازمین نے ریچھ کی تلاشی مہم شروع کی اور جلد ہی اسے قابو میں کرکے اپنے ساتھ ترال لے آئے جہاں اسے ترال کے جنگلات میں چھوڑا جائے گا۔ ریچھ کے پکڑے جانے کے بعد خوفزدہ لوگوں نے راحت کی سانس لی، ساتھ ہی محمکہ وائلڈ لائف کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.