ETV Bharat / state

Slain Soldier Last Rites: ہلاک فوجی اہلکار کو آخری رسومات کے لیے شملہ روانہ کیا جائے گا

ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں پیش آئے تصادم آرائی کے دوران دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے ایک جوان زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گیا۔

لاک فوجی اہلکار کو آخری رسومات کے لیے شملہ روانہ کیا جائےگا

author img

By

Published : Mar 1, 2023, 1:12 PM IST

پلوامہ: جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ علاقے میں پیش آئے تصادم آرائی میں ہلاک فوجی اہلکار کی آخری رسومات فوجی اعزاز کے ساتھ انجام دی جائیں گی۔ ضلع پلوامہ کے اونتی پورہ علاقے میں عسکریت پسندوں کے ساتھ تصادم آرائی میں دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا جب کہ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہو گئے تھے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاکر فوت ہو گئے۔ اونتی پورہ جھڑپ میں سپاہی پون کمار اور نائک ہیمراج گولیاں لگنے کے سبب زخمی ہو گئے تھے جنہیں فوری طور پر آرمی کے 92 بیس ہسپتال سرینگر منتقل کیا گیا تھا۔ اسپتال میں دوران علاج سپاہی پون کمار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گئے۔ فوت ہونے والا فوجی اہلکار ریاست ہماچل پردیش کے ضلع شملہ کے پتھیت، پوسٹ کنو، رام پور کے رہائشی تھے، ان کے لواحقین میں معمر والدہ بھجن داسی ہے۔

مزید پڑھیں: Awantipora Encounter اونتی پورہ انکاونٹر سکیورٹی ایجنسیوں کیلئے ایک بڑی کامیابی، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر

فوجی ترجمان نے پون کمار کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہوئے لواحقین کے ساتھ تعذیت کا اظہار کیا ہے۔ فوجی افسران کا کہنا ہے کہ ’’بہادر سپاہی کی جسد خاکی کو آخری رسومات کے لیے ان کے آبائی علاقہ رامپور، شملہ منتقل کیا جائے گا۔ جہاں فوجی اعزاز کے ساتھ ان کی آخری رسومات انجام دی جائیں گی۔‘‘ یاد رہے کہ اونتی پورہ انکاؤنٹر کے دوران دو عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ فوج اور پولیس اہلکاروں نے انکاؤنٹر کو ایک کامیاب آپریشن قرار دیتے ہوئے جاے مقام سے دو اے کے سیریز کی رائفلز، ایک پستول، تین دستی بم اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.