ETV Bharat / state

Budha Amarnath Yatra منڈی میں بڈھا امرناتھ یاترا کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 19, 2023, 10:50 AM IST

جموں و کشمیرکے پونچھ میں اچاریہ شری مہا منڈلیشورسوامی وشوا اتمانند سرسوتی مہاراج کی صدارت میں امرناتھ یاترا کے حوالے سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی اور بڈھا امر ناتھ یاترا سے متعلق مختلف مسائل پر غوروخوض کیا گیا۔

امرناتھ یاترا کے حوالے سے اہم میٹنگ منعقد کی گئی

منڈی: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی میں بڈھا امر ناتھ یاترا کے حوالے سے ایک اہم میٹنگ کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت اچاریہ شری مہا منڈلیشور سوامی وشوا اتمانند سرسوتی مہاراج کر رہے تھے۔ اس موقعے پر بی ڈی سی چیرمین منڈی شمیم احمد گنائی کے ہمرہ منڈی تحصیل کے متعدد سیاسی و سماجی کارکنان سمیت منڈی کی معزز شخصیات نے بھی میٹنگ میں شرکت کی۔ میٹنگ میں مندر کمیٹی کے صدر ایڈوکیٹ گلشن کمار کے علاوہ دیگر کمیٹی ممبران بھی موجود رہے۔
اس دوران بڈھا امر ناتھ یاترا کے حوالے سے تمام تر مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں چنڈک تا بڈھا امر ناتھ مندر منڈی سڑک کی ابتر حالت، راجپورا علاقہ کو سیاحت کے نقشہ پر لانے اور یاترا کے دوران درپیش متعدد مسائل پر خصوصی گفت و شنید کی گئی۔ میٹنگ کے دوران کئی سیاسی و سماجی رہنماؤں نے کہا کہ بڈھا امر ناتھ یاترا کے لیے بھرپور طریقے سے انتظامات کیے جائیں تاکہ یاترا کے دوران یاتریوں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ یاترا کو آزادانہ طور پر بڈھا امر ناتھ مندر تک لایا جائے اور انہیں آزادانہ طور پر گھومنے پھرنے دیا جائے تاکہ یہاں آنے والے یاتری منڈی تحصیل کے لوگوں کی مہمان نوازی اور یہاں کے امن بھائی چارے کا پیغام ہندوستان بھر میں لے کر جائیں۔ انہوں نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح امسال بھی منڈی تحصیل کے لوگوں کی جانب سے روایتی انداز میں یاترا کا استقبال کیا جائے گا اور یاترا کو کامیاب کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: Udhampur Construction site Incident ادھمپور میں تعمیراتی سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 2 مزدور ہلاک، 6 زخمی
اس حوالے سے آچاریہ شری مہامنڈلیشور سوامی وشوا اتمانند سرسوتی مہاراج نے کہا انتظامیہ کو چاہے کہ یاترا سے قبل ہی چنڈک تا بڈھا امر ناتھ مندر تک سڑک کی ابتر حالت کو بہتر بنایا جائے اور سیاحتی لحاظ سے اس علاقہ میں سیاحوں کے لیے بہتر انتظامات مہیا کیے جائیں۔ انہوں نے میٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ میٹنگ کا بنیادی مقصد بڈھا امر ناتھ یاترا کو بحسن خوبی انجام دینا ہے تاکہ یاترا کے دوران یاتریوں کو کسی بھی طرح کی مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.