پی ڈی پی کے سینئر رہنما اور سابق وزیر سردار رفیق حسین خان مختصر علالت کے بعد اپنے آبائی علاقہ ہرنی میں انتقال کر گئے۔
سردار رفیق حسین 85 سال کے تھے۔ ان کی نماز جنازہ ہرنی میں نماز ظہر کے بعد ادا کی جائے گی۔
سردار رفیق حسین خان سیاسی کیرئیر میں تین مرتبہ رُکن اسمبلی رہ چُکے ہیں۔ اس کے علاوہ دو بار وزیر کی حیثیت سے فرائض انجام دیے ہیں۔
رفیق حسین کا تعلق ضلع پونچھ کے مینڈھر سے تھا اور انہوں نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی اور وہ اپنے علاقے کے جانے مانے وکیل تھے۔