ETV Bharat / state

ایل او سی پر گولہ باری، ایک فوجی جوان ہلاک، دو زخمی

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے کیرن کسوا سیکٹر میں گزشتہ دو دنوں سے پاکستان کی جانب سے فائرنگ کی جا رہی ہے۔

jawan
jawan
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 1:05 PM IST

جموں و کشمیر کے پونچھ ضلع کے کیرنی کساؤ سیکٹر میں گزشتہ دو دنوں سے ہو رہی فائرنگ میں لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوج کا ایک جوان ہلاک ہو گیا جبکہ دو دیگر زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لئے آج کمانڈ اسپتال اودھمپور لے جا یا گیا ہے۔

ایل او سی پر گولہ باری سے ایک فوجی جوان شہید، دو زخمی

جمعہ کی شام اچانک پونچھ ضلع کیرن کسوا سیکٹر میں پاکستانی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں بھارتیہ فوج کی چوکیوں کے علاوہ رہائشی علاقوں میں مورٹار داغنے شروع کر دئے، جس میں مقامی لوگوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے اور لوگوں کے جانور مارے گئے اور کئی مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

اسی طرح ہفتہ کی شام دوبارہ پاکستانی فوجیوں کے دس بلوچ نے چوکی راجا، رانی اور بودھیا سے بھارتیہ فوج کے ساتھ رہائشی علاقوں میں چھوٹے بڑے اسلحوں سے فائرنگ شروع کر دی۔

آدھی رات تک جاری اس گولہ باری میں زد میں آنے سے بھارتیہ فوج کے دس اسام بٹالین کے تین فوجی زخمی ہو گئے، جنہیں گولہ باری کے دوران زخمی حالت میں آرمی ہسپتال پہنچایا گیا۔

آرمی اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک فوجی کو شہید قرار دیا جبکہ دیگر دو کو ابتدائی علاج کے بعد کمانڈ اسپتال اودھم پور ریفر کردیا گیا۔

شہید فوجی کی لاش کو راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع اسپتال ، پونچھ پوسٹ مارٹم کے لئے لایا گیا ہے۔

ڈسٹرکٹ اسپتال سے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی کے بعد لاش کو فوج کے حوالے کر دیا گیا۔ آرمی ہیڈکواٹر سے شہید کی لاش کو اعزاز کے ساتھ گھر کے لئے روانہ کر دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.