بھارت میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کووڈ۔19 کے 392488 نئے معاملے آنے کے بعد کل مثبت معاملوں کی تعداد 19557457 ہو گئی ہے۔ 3689 نئی اموات کے بعد کل اموات کی تعداد 215542 ہو چکی ہیں۔
ملک میں کل ایکٹیو معاملوں کی تعداد 3349644 ہے اور ڈسچارج ہوئے معاملوں کی کل تعداد 15992271 ہے۔
انتظامیہ نے جمعہ کی شب کہا تھا کہ ویکسینیشن مہم کے تیسرے مرحلے کا آغاز یکم مئی کو بھوونیشور میں علامتی طور پر ہوگا کیونکہ یہ ریاست کے شہری علاقوں میں ہفتے کے آخر میں لاک ڈاؤن کا پہلا دن ہے۔
مزید پڑھیں:
ویکسین کی فراہمی بڑھانے کے لیے دھمکیاں ملیں: ادار پونا والا
بھوونیشور میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) کے کمشنر پی سی چودھری نے کہا ، "ہم تکنیکی مسئلے کو حل کرنے اور یہ یقینی بنانے کے لئے کہ سافٹ ویئر صحیح طریقے سے کام کررہا ہے۔ ہم نے آج بھونیشور میں علامتی مشق کیا۔