ممبئی میں بیسٹ بس کی خدمات کے لئے بیسٹ محکمہ نے چلو ایپ کے ذریعہ بس سے متعلق جانکاری فراہم کی جارہی ہے اس ایپ کو 9 زبانوں میں متعارف کروایا گیا لیکن اردو زبان کا دور دور تک کوئی وجود نہیں ہے، اس بات کو لےکر سماجوادی پارٹی رکن اسمبلی رئیس شیخ نے ریاستی وزیر آدتیہ ٹھاکرے کو خط لکھ کر آگاہ کرواتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس ایپ میں اردو زبان کو بھی شامل کیا جائے تاکہ اردو جاننے والے مسافر بھی ان خدمات سے مستفید ہوسکیں۔ Urdu Disappears From Best Bus's Chloe App
واضح رہے کہ ممبئی جیسے گنجان آبادی والے شہر میں اردو جاننے والوں کی بڑی تعداد بس میں سفر کرتی ہیے ان کی تعداد خاصی ہے باوجود اس کے اس ایپ میں اردو کو شامل نہیں کیا گیا۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی نیت اردو کو لیکر صحیح نہیں دکھائی دی رہی ہے،9 زبانوں کے ساتھ اردو بھی اگر اس میں شامل ہوتی تو بس سے سفر کرنے والے ایک بڑے طبقے کے لئے راحت کی بات ہوتی۔