ETV Bharat / state

مالیگاؤں کی منفرد روایت جو شاید ہی کسی دوسرے شہر میں دیکھنے کو ملے - مالیگاؤں

مہاراشٹر کا شہر مالیگاؤں دنیا بھر میں اپنی مسلم شناخت اور منفرد روایات کے سبب مشہور ہے۔ شہر میں ایک ایسی روایت جو گزشتہ کئی دہائیوں سے چلی آرہی ہے وہ شاید ہی ملک کے کسی شہر میں دیکھنے کو ملے۔

Unique tradition of Malegaon
Unique tradition of Malegaon
author img

By

Published : Feb 24, 2021, 6:06 PM IST

Updated : Feb 25, 2021, 6:26 AM IST

ملک کے تقریباً تمام حصوں میں مسلم سماج میں جب کسی کا انتقال ہوتا ہے تو اس کی اطلاع مسجد سے اعلان کے علاوہ گھر گھر جا کر لوگوں تک پہنچائی جاتی ہے لیکن اس کام میں متعدد خامیاں بھی ہیں کیونکہ مساجد سے اعلان ایک یا دو بار ہی کیا جاتا ہے اور اگر اس وقت علاقے میں کوئی قریبی شخص موجود نہ ہوتو اسے میت کی خبر نہیں مل پاتی ہے جس کے سبب وہ جنازے میں شرکت سے محروم رہ جاتا ہے۔

اس سے ہٹ کر شہر مالیگاؤں میں کئی دہائیوں سے میت کی اطلاع لوگوں تک پہنچانے کے لیے 'پُکارے والے' یعنی اناؤنسر کا سہارا لیا جاتا رہا ہے جو شہر کی ہر گلی ہر محلہ میں بذریعہ سائیکل یا موٹرسائیکل میت کا اعلان کرتا ہے جبکہ اس کے عوض معمولی ہدیہ لیا جاتا ہے۔

مالیگاؤں کی منفرد روایت

اناؤنسر حضرات محض انتقال کی خبر ہی نہیں دیتے ہیں بلکہ میت کی تجہیز و تکفین تک کے سارے کام ازخود انجام دیتے ہیں، جس میں میت کو غسل دینا، ان کے کفن کے سامان فراہم کرنا، قبرستان انتطامیہ سے قبر کھودنے کی اجازت طلب کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ شہریانِ مالیگاؤں آج سے تقریباً پانچ دہائی قبل دکان و مکان کی خرید و فروخت کے لیے بھی پُکارے والوں یعنی اناؤنسر کا سہارا لیتے تھے، جو ہر گلی محلے جاکر اعلان کرتے تھے۔

مالیگاؤں میں اب بھی بڑے بڑے شورومز، دکانیں اور ہسپتال وغیرہ اپنی تشہیر کے لیے انہی پکارے والوں کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔

Last Updated : Feb 25, 2021, 6:26 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.