مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل ممبرا دیوا علاقے میں ریلوے برج اور ٹریک پر ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر مشہور ہونے کے خمار میں جان جوکھم میں ڈال کر سوشل سائٹس ٹک ٹاک پر ویڈیو بنا کر آپ لوڈ کرنے والے ممبرا کے دو رہائشی محسن ابراہیم مقادم، محمد شعیب قاسم نامی نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔
ریلوے پولیس کی گرفت میں آنے والے دونوں نوجوان سوشل سائٹس پر مشہور ہونے کے لیے اپنی جان پرواہ کیے بغیر حیرت انگیز سٹنٹ کا ویڈیو بناکر''ٹک ٹاک'' نامی سوشل سائٹ پر ڈالتے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے مطابق دونوں نوجوان ریلوے برج پر بے خوف ہوکر ڈانس کا ویڈیو بنا رہے تھے۔
تو دوسری طرف ایک نوجوان نغمہ ریکارڈ کررہا تھا، ان تصویروں کو دیکھ کر کوئی بھی معمولی بات کہہ سکتا ہے مگر جس ریلوے برج پر وہ سٹنٹ کر رہے ہیں۔
اس پر کام شروع ہے جس کی وجہ سے مذکورہ برج میں کافی گیپ ہے، اور نیچے سے تیز رفتار ٹرین گزرتی ہے اور گہری ندی میں اس برج سے گرنے پر نوجوان کا بچنا ناممکن ہے. اسکے بعد بھی نوجوان اس طرح کا جان لیوا سٹنٹ کرتے ہیں۔
ریلوے پولیس نے اس طرح کی حرکت کو روکنے کے لیے ان نوجوانوں کو گرفتار کر جیل بھیج دیا ہے۔