ETV Bharat / state

گوونڈی میں سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی 24 نومبر سے سہ روزہ گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس - بیرون ممالک سےعلماءکرام، مشائخ عظام شرکت کریں گے

گوونڈی میں سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس منعقد ہونے جارہی ہے۔ اس کانفرنس میں بیرون ممالک سے علماء کرام، مشائخ عظام شرکت کریں گے۔ یہ کانفرنس، زبان، روزگار، ثقافتی تنوع اور تعلیم جیسے مختلف موضوعات کا احاطہ کرے گی۔ Golden Fifty National Conference of Sunni Students Federation

Golden Fifty National Conference of Sunni Students Federation

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 23, 2023, 10:23 AM IST

ممبئی: سنی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے پچاس سال کی تکمیل کے موقع پر گوونڈی کے دیونار گراؤنڈ ایکتا ادیان میں گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس 24 سے 26 نومبر کو منعقد ہوگی۔ یہ تقریب ایک دو سالہ مہم کے اختتام کی نشاندہی کرتی ہے جس کی مرکزی تھیم وی دی پیوپل آف انڈیا ہے۔ یہ کانفرنس، زبان، روزگار، ثقافتی تنوع، اور تعلیم جیسے مختلف موضوعات کا احاطہ کرے گی۔ اس کا آغاز مختلف شعبوں کے نمائندوں کی موجودگی میں ہوگا جن میں روحانیت، اخلاقیات، علم، اسلامی سیاست، رضاکاران، اور مختلف صلاحیتوں کے ماہرین حضرات شامل ہیں ان خیالات کااظہار یہاں منعقدہ پریس کانفرنس میں فیڈریشن کے قومی صدر ڈاکٹر فاروق نعیمی ،جنرل سکریٹری نوشاد عالم مصباحی ، اور ظہیر الدین نورانی نے کیا۔

فیڈریشن کے مطابق قومی کانفرنس ملک کی تمام ریاستوں میں منعقد ہونے والی وسیع کانفرنسوں اور ایک 'سنویدھان یاترا کا اختتام کرتی ہے جس نے 25 ریاستوں کو عبور کیا ہے جو بھارت کے منظر نامے میں ایک جامع شمولیت کی نشاندہی کرتا ہے۔ 24 نومبر 2023 کو صبح 9:00 بجے افتتاحی تقریب یعنی گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس کا باضابطہ آغاز حاجی علی درگاہ، ماہم شریف، بسم اللہ شاہ، بہا الدین شاہ اور عبدالرحمن شاہ رحمۃ اللّٰہ علیہم کے آستانے پر حاضری کے ساتھ ہوگا۔ شام 4:00 بجے پرچم کشائی کی تقریب کی قیادت "رضا اکیڈمی" کے چیئرمین الحاج محمد سعید نوری کریں گے۔ اس تقریب میں مختلف پروگرام اور ایک کتاب میلےکا افتتاح ممتاز شخصیت روزنامہ ہندستان کے ایڈیٹر سرفراز آرزو، جناب سعید خان انقلاب اور اردو کے معروف شاعر محبوب عالم غازی کے ذریعہ شام 6:30 بجے کیا جائے گا۔

گولڈن ففٹی نیشنل کانفرنس کے افتتاح کی صدارت عمان کی سفیر عیسیٰ صلاح عبداللہ صلاح الشیبانی کریں گے۔ سیشنز کی قیادت نمایاں شخصیات کریں گی جن میں خواجہ ظفر مدنی جموں کشمیر، عبدالرحمن بخاری، ڈاکٹر ابو بکر، افضل راشد قطبی ،حیدرآباد، زبیر امجدی علی گڑھ، عبدالقیوم علی گڑھ، ڈاکٹر جنید دہلی، ڈاکٹر جاوید مصباحی، اور دلشاد احمد کشمیر شامل ہیں۔ ڈیلیگیٹس کانفرنس کے دوسرے دن مختلف موضوعات پر مباحثے کیے جائیں گے جن میں مذہبی اور ثقافتی پہلو، فکری انقلابات، لبرلزم، ذاتی ترقی، منشور کا مطالعہ، تعلیم، تاریخی تناظر، اور قومی ترقی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:دہلی فساد مقدمہ میں 11 مسلم نوجوان باعزت بری، عدالت نے پولس کے کردار پر سوال اٹھائے

یہ فورم سی. محمد فیضی، ایڈوکیٹ اسماعیل وفا، عبداللہ کویت، شوکت نعیمی کشمیر، سفیان ثقافی کرناٹک، آر پی حسین، ایم۔ عبدالمجید، محمد شریف نصمی، شریف بنگلور، عابد لتھوفی نعیمی کولم، عبدالرحمن بخاری، فقیہ القمر ثقافی بہار، اور معین الدین تری پورہ کی موجودگی میں ہوگا۔وزڈم ایجوکیشن فاؤنڈیشن آف انڈیا (ڈبلیو ای ایف آئی) کے زیر اہتمام ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس پروگرام میں ملک کے اہم اداروں، تکنیکی تعلیم، انٹرپرینیورشپ، لینگویج اسٹڈیز، میڈیا، لیگل اسٹڈیز، میڈیکل سائنسز، انجینئرنگ، آن لائن کورسز، اسکالرشپس، فیلو شپس، انٹرنیشنل یونیورسٹیز، سرٹیفکیٹ کورسز، شارٹ ٹرم کورسز اور تقریباً بیس مختلف شعبوں کو شامل کیا گیا ہے۔ بھارت کے مفتی اعظم شیخ ابوبکر احمد اور عفیف الدین جیلانی جیسے معززین اس موقع پر مہمان خصوصی ہوں گے۔ دیگر معزز حاضرین میں سید علی بافخی، سید فضل کوئیمہ، عبدالحمید مصلیار مانی، سید عبدالرحمن بقاوی احسانی، سید معین میاں جیلانی، علامہ حسین شاہ جیلانی، مہدی میاں صاحب، منانی میاں صاحب، مفتی بدر عالم، سید محمد اشعر، سید محمد اصغر اور دیگر حضرات شامل ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.