ETV Bharat / state

پونے کا وہ تاریخی مندر جس کی حفاظت مسلم محافظوں نے کی تھی - مرلی دھر خونی مندر کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے

پونے شہر میں واقع مرلی دھر خونی مندر کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے اٹھارہویں صدی کے آغاز میں مندر کی حفاظت پر معمور عربی مسلم محافظوں اور انگریزوں کے درمیان تصادم میں مسلمانوں نے اپنی جان کی بازی لگا کر مندر کی حفاظت کی تھی۔

پونے شہر میں واقع مرلی دھر خونی مندر کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے
author img

By

Published : Oct 26, 2019, 2:26 PM IST

آج جہاں ملک بھر میں مسجد مندر کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا کام کیا جارہا ہے تو وہیں مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر پونے کے علاقے سدا شیو پیٹھ میں تقریباً دو سو برس قبل تعمیر کیا گیا ایک ایسا مندر واقع ہے جس کی ایک الگ ہی تاریخ ہے۔

پونے شہر میں واقع مرلی دھر خونی مندر کی تاریخ انتہائی دلچسپ ہے

اٹھارہویں صدی کے آغاز میں پونے شہر کے ساہوکار سداشیو رگھوناتھ عرف دادا گدرے کو خواب میں مندر تعمیر کرنے کا اشارہ ملا اور انھوں نے ایک قیمتی ماربل سے مندر کی مورتی بنوائی۔

دادا گدرے نے مندر تو تعمیر کروادیا لیکن مورتی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب تراشا جارہا تھا۔

لیکن اسی وقت باجی راؤ نامی طاقتور پیشوا اس علاقے میں بس گیا اور یہاں تراشی جارہی مورتی اسے پسند آگئی جسے وہ اپنے پاس رکھنے کا مطالبہ کرنے لگا۔

لیکن چونکہ یہ دادا گدرے کی عقیدت کا معاملہ تھا اس لیے وہ اس مورتی کو دینے پر رضا مند نہیں ہوئے اور اس بات سے باجی راؤ ناراض ہوگیا۔

دادا گدرے کو باجی راؤ کی طاقت کا بخوبی اندازہ تھا اور اسی لیے انھوں نے خطرہ ہونے کے پیش نظر مورتی کو مندر تک پہنچانے کے لیے ایک حکمت عملی اختیار کی۔

دادا گدرے نے چھ مئی 1797 میں مورتی کو مندر تک پہنچایا اور اگلی صبح مندر سے متعلق تمام رسومات ادا کرنا شروع کردیا۔

دادا گدرے ایک بہت بڑے ساہوکار تھے اس لیے انھوں نے مندر کی حفاظت کے لیے 200 عربی مسلمانوں پر مشتمل ایک فوجی دستے کو وہاں تعینات کروادیا۔

انھوں نے فوج کو ہدایت کردی تھی کہ جب تک مندر کی تمام رسومات ادا نہیں کردی جاتی تب تک کسی بھی دیگر شخص کو مندر میں داخل نہ ہونے دیا جائے۔

اس وقت ملک میں برطانوی حکومت کا آغاز ہوچکا تھا اور باجی راؤ کو برطانوی حکومت کی حمایت حاصل تھی۔ تب باجی راؤ نے برطانوی فوجی بوئڈ کی سربراہی میں اپنی فوج مورتی لانے کے لیے بھیج دی۔

اس دوران مندر کے اندر جب رسومات ادا کی جارہی تھی تب یہی عربی مسلم محافظ اپنی جان کی بازی لگاکر باجی راؤ کی فوج کا مقابلہ کیا اور اس خونریز لڑائی میں تقریباً 60 افراد کی جان چلی گئی اس لیے اس مندر کو 'خونی مندر' کا نام دیا گیا۔

اس طرح کی تاریخ پر خوب بحث کی جاتی ہے کہ مسلم حکمرانوں نے مندروں کو مسمار کیا لیکن اس تاریخ کے بارے میں کسی کو بھی علم نہیں ہے کہ مسلمانوں نے جان کی بازی لگاکر مندروں کی حفاظت کی ہے۔

Intro:ممبٸ سے متصل پونے علاقے میں مرلی دھر خونی مندر واقع ہے اس مندر کی تاریخ بہت دلچسپ ھے سن ١٧٧٧ میں اس مندر کہ حفاظت پر معمور عربی مسلمان محافظوں اور انگریزوں کے بیچ جھڑپ ھو گٸ اس جھڑپ میں مسلمانوں نے اپنی جان کی بازی لگا دی اور انگریزوں کو مندر میں داخل ہونے سے روکا دیکھتے ہیں یہ خصوصی رپورٹBody:..Conclusion:..
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.