ETV Bharat / state

تھانے: بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج - ممبرا کلوا

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل شہر ممبرا کلوا اور دیوا کی بجلی خدمات کو پرائیویٹ فرینچائزی کمپنی کے سپرد کئے جانے کے خلاف شہریوں نے کلوا کھارے گاؤں سے تھانے ضلع کلکٹر کے دفتر تک پیدل مارچ نکالا۔

بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج
author img

By

Published : Nov 1, 2019, 5:24 PM IST

صنعتی شہر بھیونڈی کے بعد اب ممبرا کلوا اور دیوا کی بجلی خدمات کو پرائیوئٹ کمپنی ٹورینٹ پاور کے سپرد کرنے کی نا صرف بات چل رہی ہے بلکہ پس پردہ تیاری بھی مکمل ہوچکی ہے جس کو لیکر روز اوّل سے ہی علاقے کی عوام کے ساتھ ساتھ سیاسی و سماجی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں۔

بجلی کمپنی کے خلاف احتجاج، ویڈیو

اس احتجاجی مارچ میں مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے رہنماؤں کے ساتھ کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کیا۔

بجلی محکمہ کو نجی کمپنی دینے کے بعد متعدد بار پیدل مارچ، بھوک ہڑتال میمورنڈم دینے کا سلسلہ جاری ہے لیکن ٹورینٹ کو ہری جھنڈی دکھائی جاچکی ہے اور وہ اس شہر میں اپنے قدم جمانے میں مشغول ہے۔

بجلی محکمہ کو نجی کمپنی کو دیے جانے کے بعد ایک بار پھر ٹورینٹ ہٹاؤ کریتی سمیتی کے بینر تلے کلوا کے کھارے گاؤں سے لیکر تھانے ضلع کلکٹر دفتر تک ایک پیدل مارچ نکالا گیا جس میں کلیان دیہی علاقے کے نو منتخب رکن اسمبلی راجو پاٹل، دشرتھ پاٹل، باباجی پاٹل، ہیرا پاٹل، عبدالرؤف لالہ، رفیق مقادم، عبد العزیز شیخ (باٹا) نیز ممبرا کلوا و دیوا کی سیکڑوں سماجی وسیاسی شخصیات نے حصہ لیا۔

احتجاجی دھرنے میں عوام کا ایک سیلاب امڈ پڑا۔
احتجاجی وفد نے تھانے ضلع کلکٹر کو مطالباتی میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اس شہریان ٹورینٹ پاور یا کسی بھی طرح کے نجکاری کے خلاف ہیں اس لیے یہاں کوئی بھی پرائیویٹ کمپنی نہ لاتے ہوئے سابقہ کمپنی ایم ایس ای ڈی سی ایل میں ہی سدھار لانے کی کوشش کی جائے۔

اس وفد میں شامل دشرتھ پاٹل نے کہا کہ الیکشن سے قبل ہم سے وعدہ لیا گیا تھا کہ نئی حکومت بننے کے بعد ہی اس پر کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا اور یہاں ابھی تک حکومت بنی بھی نہیں اور ٹورنٹ پاور کمپنی نے اپنے کام کاج بھی شروع کر دیے۔

جب کہ ایم این ایس کے نو منتخب رکن اسمبلی راجو پاٹل نے کہا کہ ٹورینٹ کمپنی کا بھیونڈی میں ریکارڈ بہت خراب ہے لوگ ان سے پریشان ہیں اور لائٹ بل بھرنے میں تاخیر ہونے پر یہ ان پر مقدمہ کرلیا جاتا ہے جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد جیل بھیجے جاچکے ہیں اس لیے ہم نے کلکٹر کو اس بات سے باور کرایا ہے کہ ہمیں ٹورینٹ کمپنی نہیں چاہیے اور اگر اس کی آفس کھلی تو لاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ ہوسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایم آئی ایم کے مقامی صدر عبدالرؤف لالہ نے بتایا کہ یہ آندولن دیوا، ممبرا، ریتی بندر، کلوا باشندوں کا تھا اور ہم سب کی ایک ہی منشی ہے کہ ٹورینٹ کے تعلق سے عوام میں ناراضگی ہے، بھیونڈی شہر کے لوگ اس کی مثال ہیں، بھیونڈی میں اب تک اس کمپنی نے 17 ہزار صارفین پر کیس درج کرایا ہے، اس لیے ہم اس کمپنی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

Intro:تھانے :بجلی پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کرنے کے خلاف تھانے کلکٹر دفتر تک پیدل مارچ

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل مسلم اکثریتی شہر ممبرا کلوا اور دیوا کی بجلی خدمات کو پرائیویٹ فرینچائزی کمپنی کے سپرد کئے جانے کے خلاف مقامی شہریوں ایک بار پھر کلوا کھارے گاؤں سے تھانے ضلع کلکٹر کے دفتر تک پیدل مارچ نکالا جس میں مختلف سیاسی وسماجی جماعتوں کے لیڈران و کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کیا.
پاورولوم صنعتی شہر بھیونڈی کے بعد اب ممبرا کلوا اور شیل دیوا کی بجلی خدمات کو پرائیوئٹ کمپنی ٹورنٹ پاور کے سپرد کرنے کی نہ صرف بات چل رہی ہے بلکہ پس پردہ تیاری بھی مکمل ہوچکی ہے جس کو لیکر روز اوّل سے ہی اس خطہ کی عوام سیاسی و سماجی تنظیمیں احتجاج کر رہی ہیں متعدد بار پیدل مارچ، بھوک ہڑتال، خط و کتابت کیا گیا لیکن ٹورینٹ کو ہری جھنڈی دکھائی جاچکی ہے وہ اس خطہ میں اپنے قدم جمانے میں مشغول ہے اس طرح کی باتیں منظر عام پر آنے کے بعد آج ایک بار پھر ٹورینٹ ہٹاؤ کریتی سمیتی کے بینر تلے کلوا کے کھارے گاؤں سے لیکر تھانے ضلع کلکٹر دفتر تک ایک پیدل مارچ نکالا گیا جس میں کلیان دیہی کے نو منتخب ایم این ایس کے ایم ایل اے راجو پاٹل، دشرتھ پاٹل، باباجی پاٹل، ہیرا پاٹل، عبد الرؤف لالہ، رفیق مقادم، عبد العزیز شیخ (باٹا)اس طرح ممبرا کلوا و شیل دیوا کی سیکڑوں سماجی وسیاسی شخصیات نے حصہ لیا ساتھ ہی عوام کا ایک سیلاب بھی امڈ پڑایہ مورچہ کلکٹر آفس کے باہر تھم گیا جس میں سے ایک وفد نے تھانے ضلع کلکٹر کو ایک مطالباتی میمورنڈم پیش کرتے ہوئے ان سے مطالبہ کیا کہ اس خطہ کی عوام ٹورینٹ پاور یا کسی بھی طرح کے پرائیویٹایزیشن کے خلاف ہیں اس لئے یہاں کوئی بھی پرائیویٹ کمپنی نہ لاتے ہوئے سابقہ کمپنی ایم ایس ای ڈی سی ایل میں ہی سدھار لانے کی کوشش کی جائے۔ وفد کے صدر دشرتھ پاٹل نے کہا الیکشن سے قبل ہم سے وعدہ لیا گیا تھا کہ نئی سرکار آنے کے بعد ہی اس پر کوئی حتمی فیصلہ لیا جائے گا اور یہاں سرکار ابھی بنی بھی نہیں اور ٹورنٹ پاور کمپنی نے اپنے کام کاج میں کیسے لگ گئی یہ سراسر اس خطہ کی عوام سے دھوکہ دہی ہے۔ جب کہ ایم این ایس کے نو منتخب ایم ایل اے راجو پاٹل نے کہا کہ ٹورنٹ کا بھیونڈی میں اس کمپنی کا ریکارڈ بہت خراب ہے لوگ ان سے پریشان ہیں بل بھرنے میں تاخیر ہونے پر یہ ان پر مقدمہ کرتے ہیں بھیونڈی کے کئی ہزار لوگ جیل بھیجے جاچکے ہیں اس لئے ہم نے کلکٹر کو بتایا کہ ٹورنٹ کیوں نہیں چاہئے اور اگر آفس کھلی تولاء اینڈ آرڈر کا مسئلہ کھڑا ہوسکتا ہے اس طرح کا مطالبہ کیا ہے۔ جب کہ ایم آئی ایم کے مقامی صدر عبد الرؤف لالہ نے بتایا کہ یہ آندولن دیوا، ممبرا، ریتی بندر، کلوا سمیت اس خطہ کے مقامی باشندوں کا تھا ہم سب کا ایک ہی منشیٰ ہے کہ ٹورینٹ کو لیکر یہاں کی عوام ناراض ہے بھیونڈی کے لوگ اسکی مثال ہے بھیونڈی میں اب تک یہ لوگ17ہزار صارفین پر کیس کر چکے ہے اس لئے ہماری مخالفت ہے آج کلکٹر صاحب کو انتباہ کیا گیا ہے کہ لاء اینڈ آرڈر بگڑ سکتا ہے اس لئے اسے روکا جائیاس تحریک سے وابستہ رفیق مکادم نے بتایا سابق وزیر توانائی باونکوٹے نے وعدہ کیا تھا کہ عوام کو اعتماد میں لینے کے بعد ہی ٹورینٹ کو نافذ کیا جائے گا لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ اند راندر انکا کام چل رہا ہے ٹورنٹ کے لوگ کیبل بچھانے آفس کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں اس لئے آج ایک بار پھر ضلع کلکٹر سے اس خطہ کے لوگوں کے ساتھ ٹورنٹ کے خلاف شکایت کی گئی ہے۔

بائٹ : دشرتھ پاٹل ( مظاہرین) Body:تھانے :بجلی پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کرنے کے خلاف تھانے کلکٹر دفتر تک پیدل مارچ
Conclusion:تھانے :بجلی پرائیویٹ کمپنی کے سپرد کرنے کے خلاف تھانے کلکٹر دفتر تک پیدل مارچ
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.