ضلع تھانے کے کلکٹر اورڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر ڈاکٹرراجیش نارویکر نے بھیونڈی پارلیمانی کے الیکشن افسران، اسسٹنٹ الیکشن افسران سمیت 6 اسمبلی حلقوں کے الیکشن افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ووٹوں کی گنتی کے دوران لاپرواہی برتنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
واضح ہوکہ بھیونڈی پارلیمانی انتخابات کے ووٹوں کی گنتی 23 مئی کو پریسیڈینسی ہائی اسکول میں کی جائے گی۔جہاں سخت سکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔
ڈسٹرکٹ الیکشن افسر نے پارلیمانی انتخاب کے ووٹوں کی گنتی دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے ووٹوں کی گنتی کے طریقہ کار اور ووٹوں کی گنتی کے بارے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے وقت وقت پر دیئے جانے والے ہدایات کے بارے میں معلومات دی۔