ETV Bharat / state

Attack on Journalist in Pune پونے میں صحافی کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں چھ افراد گرفتار

author img

By

Published : Jun 23, 2023, 4:15 PM IST

پونے پولیس نے ایک صحافی کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم نے مراٹھی روزنامہ کے صحافی پر پہلا حملہ 27 مئی کو جبکہ دوسرا حملہ 11 جون کو کیا۔ Attempted murder of journalist in Pune

پونے میں صحافی کو قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں چھ افراد گرفتار

پونے: مہاراشٹر کی پونے سٹی پولیس نے ایک مقامی صحافی کو دو بار قتل کرنے کی کوشش کرنے کے الزام میں چھ لوگوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ جمعہ کو یہاں ایک پریس کانفرنس میں زون 2 کی ڈی سی پی سمرتنا پاٹل نے کہا کہ ملزم نے 27 مئی کو مراٹھی روزنامہ کے صحافی ہرشد کٹاریا پر پہلے کوئٹا (درانتی) سے حملہ کیا اور اس کی آنکھوں میں مرچ کا پاؤڈر پھینکا، لیکن وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پھر دوسرا حملہ 11 جون کو پنے ستارا روڈ پر ایک ہوٹل کے نزدیک ہوا جب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے کٹاریا پر فائرنگ کی۔ کٹاریا کو قتل کرنے کی دوسری کوشش بھی ناکام ہوگئی ، صحافی کو گولی نہیں لگی اور حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔ کٹاریا نے اس سلسلے میں سوارگیٹ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور پولیس نے پانچ ٹیمیں تشکیل دے کر تحقیقات شروع کردی۔

پاٹل نے کہا کہ ہماری ٹیم نے کئی مقامات پر جاکر 120 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج کا تجزیہ کیا تاکہ ملزمین کی شناخت کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سینئر پولیس انسپکٹر سنیل جاوڑے کو اطلاع ملی کہ ملزمان رنجن گاوں میں چھپے ہوئے ہیں، پولیس نے پہلے وہاں سے دو لوگوں کو گرفتار کیا جو جون میں صحافی پر ہوئی فائرنگ میں ملوث تھے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول، ایک زندہ کارتوس، تین کوئے، تین موٹر سائیکلیں، اسمارٹ موبائل فون اور 2.25 لاکھ روپے کی نقدی بھی ضبط کی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ کٹاریا پر حملہ کرنے کی وجہ جائیداد کا تنازع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Man arrested on charges of Beating Cop: کشتواڑ میں پولیس اہلکار کو پیٹنے والا شخص گرفتار

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.