ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عسکریت پسندی کے سائے کے بغیر پہلی مرتبہ ووٹنگ ہونا قابل فخر لمحہ: وزیر اعظم - Assembly Election in JK

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 9 hours ago

جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے گذشتہ روز 18 ستمبر کو پر امن طریقے سے ووٹنگ ہوئی ہے۔ اس دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ اسمبلی انتخابات کے دو مراحل ابھی باقی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی (Etv Bharat)

سرینگر: اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں بڑی تعداد میں ووٹ ڈالنے کے لیے جموں جموں وکشمیر کے لوگوں کی تعریف کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ان کا حتمی مشن جموں وکشمیر میں کو تین خاندانوں کو سیاسی جاگیر سے مکمل آزاد کرانا ہے۔ وزیر اعظم نے ان کا باتوں کا اظہار سرینگر کے شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کے دوران کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب کے آغاز میں کشمیری زبان میں لوگ کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ نیا کشمیر ہے اور ہماری کوشش جموں وکشمیر کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر میں ان دنوں جمہوریت کا میلہ چل رہا ہے ایسے میں گزشتہ کل 7 اضلاع میں انتخابات کا پہلا مرحلہ دیکھا گیا اور پہلی مرتبہ عسکریت پسندی کے سائے کے بغیر ووٹنگ ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعی فخر کا لمحہ تھا۔جس میں لوگوں نے بھاری تعداد میں اپنی حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج دنیا دیکھ رہی ہے کہ جموں وکشمیر کے لوگ کس طرح جمہوریت کو مضبوط کررہے ہیں اس لیے میں یہاں کے لوگوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ مودی نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ریاست کا درجہ بحال کرنے کا وعدہ کیا گیا وہ صرف ہم یعنی بی جے پی پورا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر مقدس مقام ہے جسے تینوں سیاسی جماعتوں پی ڈی پی، این سی اور کانگریس نے تباہ کیا۔ حضرت بل ،چرار شریف، خواجہ نقشبند صاحب شنکر آچاریہ اور ماتا ویشنودیو جیسے مقدس مقامات ہیں۔ لیکن مذکورہ جماعتوں کے دور حکومت میں یہ مذہبی مقامات بھی محفوظ نہیں تھے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ گزشتہ 35برسوں میں 3 ہزار دن ہڑتال اور بند دیکھنے کو ملا۔ اس کا مطلب ہے کہ کشمیر 35 برسوں میں سے 8 سال بند رہا ۔لیکن گزشتہ 5 برسوں میں کشمیر 5 منٹ کے لیے بھی بند نہیں رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پی ایم سوریہ گھر یوجنا کے ذریعے مفت بجلی فراہم کرے گی۔ جس میں فی خاندان کو 80 ہزار روپے سبسڈی دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کشمیر کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران جمعرات کو شیر کشمیر کرکٹ اسٹیڈیم سونہ وار میں ایک بھاری عوامی جلسے کے خطاب کیا اس کے بعد انہوں نے جموں کے کٹرا بھی ایک بڑی انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی نے جموں و کشمیر کے عوام سے بڑی تعداد میں ووٹ دینے کی اپیل کی

پینتالیس برسوں بعد کسی وزیر اعظم کا ڈوڈہ دورہ، نریندر مودی آج ایک عوامی ریلی سے خطاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.