ETV Bharat / state

Cruise Party Case: شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو سمن - ڈرگس پارٹی معاملہ

منشیات معاملے میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے شاہ رخ کے ڈرائیور کو طلب کیا جس کے بعد ڈرائیور این سی بی آفس میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہوا۔

ڈرگس پارٹی کیس
ڈرگس پارٹی کیس
author img

By

Published : Oct 9, 2021, 4:49 PM IST

Updated : Oct 9, 2021, 5:37 PM IST

ڈرگس پارٹی معاملہ اب مزید الجھتا ہوا نظر آ رہا ہے جب این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے کی گرفتاری کے بعد ان کے ڈرائیور کو بھی طلب کر لیا۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

آرین خان کیس میں بڑی اپ ڈیٹ ہے۔ ابھی تک آرین کو چھوڑ کر خان خاندان یا اس سے متعلق کسی شخص سے پوچھ گچھ نہیں کی گئی جبکہ این سی بی شاہ رخ کے ڈرائیور سے سوال پوچھ کر رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ سوالات آرین خان سے متعلق ہیں۔

  • عدالت نے آرین کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے:

آرین خان نے عدالت میں ضمانت کی درخواست دی تھی لیکن کورٹ نے اسے مسترد کر دیا۔ آرین فی الحال آرتھر روڈ جیل میں ہیں۔ انہیں ابھی بقیہ قیدیوں سے الگ کوارنٹین رکھا گیا ہے۔ اب جلد ہی آرین خان کے وکیل ستیش مانشندے سیشن کورٹ میں ضمانت کے لیے درخواست دیں گے۔

آرین خان کو 8 اکتوبر کو جیل منتقل کیا گیا ہے۔ اس دن ان کی والدہ گوری خان کی سالگرہ تھی۔ خان خاندان کو امید تھی کہ آرین خان کو عدالت سے ضمانت مل جائے گی لیکن ایسا نہیں ہوا۔ والدہ کی سالگرہ کی رات آرین نے جیل میں گزاری۔ آرین سمیت باقی ملزمین کی ضمانت کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی۔

واضح رہے کہ آرین خان کو این سی بی نے 2 اکتوبر کو ان کے دوست ارباز مرچنٹ کے ساتھ ممبئی سے گوا جانے والے کروز جہاز سے حراست میں لیا گیا تھا اور بعد میں انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ این سی بی کو آرین کے پاس سے کوئی ڈرگس برآمد نہیں ہوا ہے۔

عدالت نے پہلے آرین کو 3 دنوں کی این سی بی ریمانڈ میں بھیجا تھا اور بعد انہیں 14 دنوں کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا گیا۔

Last Updated : Oct 9, 2021, 5:37 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.