ETV Bharat / state

ممبئی میں پولیس اہلکار کی کورونا سے موت - Sion hospital

ممبئی پولیس کے ونوبا بھاوے تھانے میں تعینات اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سنیل دتاتریہ کلگُٹکر کی کورونا وائرس سے موت ہوگئی ہے۔

Policeman affected in Mumbai
Policeman affected in Mumbai
author img

By

Published : May 11, 2020, 6:05 PM IST

برہن ممبئی پولیس نے اس کی اطلاع دیتے ہوئے کلگٹکر کی موت پر شدید رنج کا اظہار کیا اور ان کے کنبے کے تئیں گہری تعزیت ظاہر کی ہے ۔

کلگٹکر ونوبا بھاوے پولیس تھانے میں تعینات تھے اور کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے تھے۔ ملک میں مہاراشٹر عالمی وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہے اور یہاں ہر روز صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے ۔

وہیں کورونا کے بہادر پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد کے متاثر ہونے سے تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے ۔

مہاراشٹر پولیس نے بتایا کہ ریاست میں 714 پولیس اہلکار متاثر ہوئے ہیں، جن میں فی الحال 648 سرگرم معاملے ہیں۔ 61 پولیس اہلکارصحت مند ہوچکے ہیں اور پانچ کی موت ہوئی ہے ۔

ریاست کے متاثرین میں 633 سپاہی اور 81 افسران شامل ہیں۔ پولیس محکمہ کے فعال معاملوں میں 577 سپاہی اور دس افسران ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.