ETV Bharat / state

مالیگاؤں شہر کے سلگتے مسائل پر متحدہ گٹھ بندھن کی پریس کانفرنس - مالیگاؤں کی خبر

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں جنتا دل سیکولر اور متحدہ گٹھ بندھن کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں شہر کے سلگتے مسائل کو اجاگر کیا گیا۔

pc of janata dal secular over birning issues of malegaon
مالیگاوں شہر کے سلگتے مسائل پر متحدہ گٹھ بندھن کی پریس کانفرنس
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 11:07 AM IST

پریس کانفرنس میں جنتا دل سیکولر کے رہنما مستقیم ڈگنیٹی نے کہا ہے کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی حدود میں آنے والے تلواڑہ ڈیم کا پانی دابھاڑی کو دیا جارہا ہے اور اس کے خلاف پورے مالیگاؤں شہر (سینٹرل) کے لوگوں کو متحد ہونے کی ضرورت ہے تاکہ شہریان کو پانی کے مسائل سے نبرد آزما نہ ہونا پڑے اور تلواڑہ ڈیم سے دابھاڑی تک غیر قانونی پائپ لائن بچھانے اور اس میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ پارٹی کی جانب سے کارپوریشن کمشنر سے اس معاملے کی شکایت کی گئی اور بعد از کمشنر آفس کے باہر مظاہرہ بھی کیا گیا۔ دباؤ میں آکر کارپوریشن نے تلواڑہ ڈیم سے دابھاڑی تک جانے والی غیر قانونی پائپ لائن اور جل پری کو نکال لیا ہے اور یہ شہریان مالیگاوں کی بڑی کامیابی ہے۔

مالیگاؤں شہر کے سلگتے مسائل پر متحدہ گٹھ بندھن کی پریس کانفرنس

اس کے علاوہ انھوں نے یہ بھی کہا کہ آج تمام اہم شعبوں کی نجکاری ہونے سے عام آدمی کافی پریشان ہیں۔ شہر کے لوگ بجلی محکمہ کی نجکاری و ان کے نئے تیز بھاگتے میٹر سے پہلے سے ہی پریشان ہیں اور اب شہر کے سروے کا کام بھی ایک نجی کمپنی کو دے دیا گیا ہے جو سینٹرل حلقہ کے لیے بالکل بھی نا مناسب ہے۔

پارٹی کی کار گزار صدر شان ہند نے کہا کہ مرکزی حکومت کی اٹل امرت یوجنا مالیگاؤں کارپوریشن حدود میں لاگو ہے جس کے تحت کارپوریشن حدود میں سنہ 2040 تک شہریان کو روزانہ پینے کا پانی فراہم کرنا ہے لیکن شہر کی ایک جماعت نے شیوسینا کے ساتھ مل کر مالیگاؤں کے پانی کو بیچنے کا کام کیا ہے۔ اس کے علاوہ واٹر گریس کمپنی کی مبینہ بد عنوانی پر پردہ اٹھانے کی بھی بات کی گئی-

واضح رہے کہ تقریباً دو دہائی تک کانگریس پارٹی سے وابستہ اور شہر کے سابق رکن اسمبلی شیخ آصف نے اچانک کانگریس پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انھوں نے ابھی تک اس بات کا خلاصہ نہیں کیا ہے ان کی آئندہ سیاسی حکمت عملی کیا ہوگی؟

بہر حال ایک سوال کے جواب میں جنتا دل کے رہنماؤں نے کہا کہ اگر سابق رکن اسمبلی جنتا دل سیکولر میں شامل ہونا چاہیں تو ان کے لیے پارٹی کے دروازے کھلے ہوئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.