ETV Bharat / state

حکومت کے فیصلے کے خلاف این سی پی کا احتجاج

حکومت مہاراشٹر نے ریاست کے قلعوں، ہوٹلوں اور ریزارٹ میں تبدیل کرنے کا ایک بڑا فیصلہ لیا ہے، حکومت کے اس فیصلے کے خلاف این سی پی نے تھانے میں احتجاج کیا۔

حکومت کے فیصلہ کو لیکر این سی پی کا احتجاج
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 7:21 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 5:58 PM IST

این سی پی کے رہنما و رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ ریاست کے یہ قلعے ہمارے لیے احترام کے لائق ہیں اس سے مہاراشٹر کی تاریخ وابستہ ہے، اب یہاں ریسورٹ بنا کر پارٹیاں، شراب نوشی، اور شادیوں کا جشن منایا جائے گا۔ جو کہ اس کی توہین ہے لہذا ہمیں یہ بالکل برداشت نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق مہاراشٹر کے محکمۂ سیاحت نے ایسے25 قلعوں کی فہرست تیار کی ہے، جسے وہ ہوٹل اور ریزارٹ کے طور پر تیار کرنے کی تیاری میں ہے۔ انھیں بنانے کے بعد ہوٹل اور ریزارت والوں کو چلانے کے لیے ٹھیکہ پر دیا جائے گا۔

حکومت نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد بڑھانے کی غرض سے اس طرح کا قدم اٹھانے کی تجویز منظور کی ہے، جس پر این سی پی رہنما جتیندر اوہاڈ نے سخت اعتراض کیا ہے۔

حکومت کے فیصلہ کو لیکر این سی پی کا احتجاج

انہوں نے تھانے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ان قلعوں کے ایک ایک پتھروں میں ہماری تاریخ اور ہمارا کلچرل پوشیدہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے آبا و اجداد کا اس میں خون پسینہ پیوست ہے۔ مہاراشٹر کی تاریخ کے یہ قلعے گواہ ہیں۔ ان قلعوں میں مہاراج شیواجی ، سنبھا جی جیسی ہستیوں کے قدموں کے نشان ہیں۔ انھیں تاریخ کی بناء پر مہاراشٹر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ اب اسی کی تاریخ کو ختم کرنے کی حکومت کی اس سازش کو ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان قلعوں کو دیکھ کر تاریخ کی وہ سطریں یاد آتی ہیں 'اسی میں سے ایک قلعہ ایسا ہے جس میں افضل خان کو شیواجی مہاراج نے ہلاک کیا تھا، ایک قلعہ وہ بھی ہے جس میں شیواجی پر حملہ ہوا تھا۔ اس طرح شیو پریم کا جھوٹا نعرہ دینے والی مہاراشٹر سرکار ان مقدس تاریخی نشانات کو ختم کر کے وہاں ریسورٹ، شراب، شادی، ڈانس پارٹیاں منعقد کرنے جارہی ہے۔

اوہاڈ نے کہا کہ ایسی سرکار جو تاریخ سے محبت نہیں رکھتی جو مہاراشٹر کی تاریخ ختم کرنے پر تلی ہے جو شیواجی کی نشانیوں کو مٹانے جارہی ہے اور مہاراشٹر کا کلچر ل بدلنے کی تیاری کر رہی ہے اس ریاست کے لوگ انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے اور آئندہ دنوں میں الیکشن میں انکے ہاتھو سے یہ حکومت چھین لی جائے گی اورعوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایسے لوگوں سے جو ان کا تاریخ سے ناطہ توڑنے جارہے ہیں، انہیں اقتدار سے دور رکھیں۔

اس طرح حکومت کے اس قدم سے این سی پی نے سخت غصہ کا اظہا رکیا ہے۔ لیکن اس کا آئندہ دنوں میں یا حکومت کے فیصلہ پر کیا اثر پڑتا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Intro:مہاراشٹر :قلعوں کو ہوٹل بنانے کے حکومت کے فیصلہ کو لیکر این سی پی کا احتجاج

مہاراشٹر کی تاریخ اور کلچرل کو مٹانے والی سرکار کو ریاست کی عوام اقتدار سے باہر کردیں گی: جیتیندر اوہاڈ
حکومت مہاراشٹر نے ریاست کے قلعوں کو ہوٹلوں اور ریسورٹ میں تبدیل کرنے کا ایک بڑا فیصلہ لیا ہے حکومت کے اس فیصلہ کو لیکر این سی پی نے تھانے میں زبردست احتجاج کیا.
رکن اسمبلی جتیندر اوہاڈ نے کہا کہ ریاست کے یہ قلعہ ہمارے لئے احترام کے لائق ہیں اس سے مہاراشٹر کی تاریخ وابستہ ہے اب یہاں ریزارٹ بنا کر پارٹیاں ، شراب نوشی ، اور شادیوں کا جشن منایا جایا گا جو کہ اس کی توہین ہے لہذا ہمیں یہ بالکل برداشت نہیں ہے ۔
ذرائع کے مطابق مہاراشٹرمحکمہ سیاحت(MTDC) نے ریاست کے ایسے25 قلعوں کی فہرست تیار کی ہے جسے وہ ہوٹل اور ریسارٹ کے طور پر تیا رکرنے کی تیاری میں ہیں.

انھیں بنانے کے بعد ہوٹل اور ریسارٹ والوں کو چلانے کے لئے ٹھیکہ پر دیا جائے گاحکومت نے سیاحتی مقامات پر سیاحوں کی آمد بڑھانے کی غرض سے اس طرح کا قدم اٹھانے کی تجویز منظور کی ہے جس پر این سی پی لیڈر جتیندر اوہاڈ نے سخت اعتراض جتایا ہے۔ انھوں نے تھانے میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرنے کے بعد زبردست احتجاج کرتے ہوئے ریاست کے ان قلعوں کے ایک ایک پتھروں میں ہماری تاریخ ہمارا کلچرل پوشیدہ ہے ہمارے پرکھوں کا اس میں خون پسینہ پیوست ہے مہاراشٹر کی تاریخ کے یہ قلعے گواہ ہیں ان قلعوں میں مہاراج شیواجی ، سنبھا جی ، جیجا ماتا جیسے ہستیوں کے قدموں کے نشان ہیں انہی تواریخ کی بناء پر مہاراشٹر دنیا بھر میں جانا جاتا ہے اب اسی کی تاریخ کو ختم کرنے کی حکومت کی اس سازش کو ہم کامیاب ہونے نہیں دیں گے اس طرح اعلان اوہاڈ نے کیا انھوں نے کہا کہ ان قلعوں کو دیکھ کر تاریخ کی وہ سطریں یاد آتی ہیں ’ قلعہ فتح ہوا مگر شیر مارا گیا‘ اسی میں سے ایک قلعہ ایسا ہے جس میں افضل خان کو شیواجی مہاراج نے ہلاک کیا تھا ، ایک قلعہ وہ بھی ہے جس میں شیواجی پر حملہ ہوا تھا اس طرح شیو پریم کا جھوٹا نعرہ دینے والی مہاراشٹر سرکار ان مقدس تاریخی نشانات کو ختم کر کے وہاں ریسورٹ، شراب ، شادی ، ڈانس پارٹیاں منعقد کرنے جارہی اوہاڈ نے کہا ایسی سرکار جو تاریخ سے محبت نہیں رکھتی جو مہاراشٹر کی تاریخ ختم کرنے پر تلی ہے جو شیواجی کی نشانیوں کو مٹانے جارہی ہے اور مہاراشٹر کا کلچر ل بدلنے کی تیاری کر رہی ہے اس ریاست کے لوگ انھیں کبھی معاف نہیں کریں گے اور آئندہ دنوں میں الیکشن میں انکے ہاتھوںسے یہ حکومت چھین لی جائے گی اور عوام سے اپیل ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے جو ان کا تاریخ سے ناطہ توڑنے جارہے ہیں انھیں اقتدار ستے دور رکھیں ۔ اس طرح حکومت کے اس قدم سے این سی پی نے سخت غصہ کا اظہا رکیا ہے لیکن اس کا آئندہ دنوں میں یا حکومت کے فیصلہ پر کیا اثر پڑتا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

بائٹ : جیتیندر اوہاڈ ( رکن اسمبلی ممبرا کوسہ)

ممبئی سے دانش اعظمی کی رپورٹ Body:مہاراشٹر :قلعوں کو ہوٹل بنانے کے حکومت کے فیصلہ کو لیکر این سی پی کا احتجاج
Conclusion:مہاراشٹر :قلعوں کو ہوٹل بنانے کے حکومت کے فیصلہ کو لیکر این سی پی کا احتجاج
Last Updated : Sep 29, 2019, 5:58 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.