سی اے اے اور این آر سی کے تعلق سے اویسی ممبئی کے علاقے مدنپورہ میں واقع جھولا میدان میں خطاب کرنے والے ہیں حالانکہ اب تک اویسی میدان میں نہیں پہنچے لیکن یہاں چند خواتین نے ان کی آمد سے قبل ہی جئے شری رام اور بھارت ماتا کی جئے جیسے نعرے لگانے لگے۔
حالانکہ پولیس نے ماحول خراب ہونے سے پہلے ہی انہیں حراست میں لے لیا اور عام سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
ریلی میں ماحول خراب رکن کی کوشش کرنے والی تین خواتین کو ممبئی پولیس نے حراست میں لے لیا اور ان سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔
واضح رہے کہ جھولا میدان میں عوام کی کافی تعداد خاص کر خواتین کی بڑی تعداد اویسی کا خطاب سننے کے لیے موجود ہیں۔