ETV Bharat / state

ممبئی: نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا ملزم ڈی آئی جی معطل

author img

By

Published : Jan 10, 2020, 10:24 AM IST

مہاراشٹر حکومت نے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس شعبہ موٹر ٹرانسپورٹ نشی کانت مورے کو ان کے عہدہ سے معطل کردیا ہے۔

ممبئی: نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا ملزم ڈی آئی جی معطل
ممبئی: نابالغ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا ملزم ڈی آئی جی معطل

نیشی کانت مورے نے ایک دوست کی نابالغ لڑکی کیساتھ چھیڑ چھاڑ کی تھی۔

اس کا اعلان ریاستی وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے کیا ہے۔اس کے ساتھ ہی پولیس کے ایک ڈرائیور دینکر سالوے کو بھی معطل کردیا گیا ہے،کیونکہ ڈرائیور نے لڑکی کے اہل خانہ کو دھمکایا ہے، اور لڑکی بھی لاپتہ ہے۔

انیل دیشمکھ نے صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی ٹیم لڑکی کی تلاش میں ہے۔ڈی آئی جی اور مذکورہ ڈرائیور کو بھی معطل کردیا گیا اور تحقیقات جاری ہے۔

در اصل رائے گڑھ کی ایک عدالت نے ڈی آئی جی کی قبل از گرفتاری ضمانت کی درخواست کو مسترد کردیا جس کے بعد تیزی سے حالات تبدیل ہوئے اور سرکار نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں معطل کردیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 5جون کو ایک سالگرہ کی پارٹی میں 17 سالہ لڑکی سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ سامنے آیا تھا۔جوکہ ڈی آئی جی کے دوست کی بیٹی ہے اور چار روز سے لاپتہ ہے۔اور دھمکی دے چکی ہے کہ وہ اتنے دباؤ میں ہے کہ خودکشی کرنے جارہی ہے۔پولیس نے ڈی آئی جی کی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کی ہے۔

رائے گڑھ پولیس نے کہاکہ لڑکی کہیں چلی گئی ہے اور پولیس نے خودکشی سے انکار کیا ہے کیونکہ سی سی ٹی وی میں لڑکی ایک بیگ لیکر اپنے ایک مرد دوست کے ہمراہ جاتی ہوئی نظرآرہی ہے۔جوکہ نوی۔ممبئی۔میں مقیم ہے۔پولیس نے دونوں کی تلاش شروع کردی ہے،دونوں کے موبائل فون بند ہیں۔

بتایا جاتا ہے کہ ملزم ڈی آئی جی نے سالگرہ کے دوران لڑکی کے چہرے پر دوستوں کے ذریعہ لگائی گئی کریم کو انگلی سے صاف کرکے چاٹنے لگا اور وہ کریم لڑکی کے سینے پربھی گرگیا اور ملزم اپنی حرکتوں سے باز نہیں آیا ۔اس کی شکایت درج کرائی گئی ۔لیکن کارروائی نہیں کی گئی کیونکہ ملزم۔اعلی پولیس افسر ہے۔

رائے گڑھ پولیس نے ڈی آئی جی کی تلاش کے لیے تین پولیس ٹیم تشکیل دی ہیں اور لڑکی اور اس دوست بھی تلاش جاری ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.