ETV Bharat / state

ممبئی: آکسیجن کی فراہمی کے لیے کارپویشن کا 'مشن موڈ'

میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چاہل نے کہا کہ آکسیجن تیار کرنے والوں اور سپلائی کرنے والوں کو بھی 'مشن موڈ' پر عمل کرنا چاہیے۔ آکسیجن کی کمی کے سبب ممبئی کے 6 ہسپتالوں کے 168 مریضوں کو گذشتہ دنوں میونسپل اسپتالوں کے کورونا صحت مراکز میں بحفاظت منتقل کیا گیا، جہاں آکسیجن موجود تھا۔

آکسیجن کی فراہمی کو آسان بنانے کے لئے کارپویشن نے شروع کیا 'مشن موڈ'

author img

By

Published : Apr 19, 2021, 10:38 PM IST

مہاراشٹر کے ممبئی میں کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ممبئی میں آکسیجن کی کمی سے مسائل پیدا ہونے کے امکان کو مدنظر رکھتے ہوئے ممبئی مہانگر پالیکا نے مشن موڈ کا طریقہ اپنایا ہے تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں مریض کو کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اس معاملے پر میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چاہل نے کہا کہ آکسیجن تیار کرنے والوں اور سپلائی کرنے والوں کو بھی 'مشن موڈ' پر عمل کرنا چاہیے۔ آکسیجن کی کمی کے سبب ممبئی کے 6 ہسپتالوں کے 168 مریضوں کو گذشتہ دنوں میونسپل اسپتالوں کے کورونا صحت مراکز میں بحفاظت منتقل کیا گیا، جہاں آکسیجن موجود تھا۔

اس پس منظر میں میونسپل کمشنر اقبال سنگھ چاہل نے آج آن لائن میٹنگ بلائی، جس میں آکسیجن کی بڑھتی ہوئی قلت کو کس طرح قابو میں کیا جائے نیز آکسیجن کی فراہمی کے کام میں زیادہ سے زیادہ ہم آہنگی کو یقینی بنایا جاسکے۔

ایڈیشنل میونسپل کمشنر اشوینی بھڑے، سنجیو جیسوال، پی ویلارسو، سریش کاکانی، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کمشنر ابھیانیو کلی کے ساتھ ساتھ مختلف جوائنٹ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز، کارپوریشن کے تمام اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف اسپتالوں کے سپرنٹنڈنٹ نیز میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے دیگر عہدیدار، مختلف آکسیجن مینوفیکچرز اور سپلائی کرنے والے اس اجلاس میں موجود رہے۔

میٹنگ میں میونسپل کمشنر اقبال سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ مریضوں کے لئے آکسیجن کی ضرورت ہر جگہ ہے اور ممبئی بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہے۔ لہذا فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن سمیت آکسیجن تیار کرنے والوں اور سپلائرز کو کہا گیا ہے کہ ممبئی کے لئے روزانہ 235 میٹرک ٹن آکسیجن کی فراہمی کو یقینی بنائے، کسی بھی حالت میں کم نہیں کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ پروڈکشن سائٹ سے آکسیجن کی آمدورفت اور ممبئی کے تمام کورونا ہسپتالوں اور کورونا مراکز کے ساتھ ساتھ دیگر اسپتالوں میں بھی اس کی تقسیم کی نگرانی کے لئے میونسپل ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ ٹیمیں روزانہ موصول ہونے والی آکسیجن کی مقدار پر گوگل ڈرائیو کو اپ ڈیٹ کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ممبئی کے اسپتالوں میں روزانہ طلب کے مقابلے میں دستیاب آکسیجن کی مقدار کی نگرانی کی جاسکتی ہے۔ مریضوں کو آکسیجن کی فراہمی کے لیے'مشن موڈ' کے تحت کام کرنا چاہیے۔ اس سے اتفاق کرتے ہوئے کمشنر فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کلی نے واضح کیا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کارپوریشن کو ہر ضروری تعاون فراہم کرے گی۔

اقبال سنگھ چہل کو آکسیجن تیار کرنے والوں اور سپلائرز کے مسائل اور مطالبات کے بارے میں بتایا گیا اس کے بعد انہوں نے اہم تجاویز پیش کیں۔ ممبئی کے تمام اسپتالوں خصوصا نجی اسپتالوں کو سختی سے حکم دیا کہ وہ دستیاب آکسیجن اسٹاک کا استعمال صحیح اور کم استعمال کریں۔ جلد ہی وشاکھاپٹنم، جام نگر اور رائے گڑھ سے تقریبا 3000 ٹن آکسیجن دستیاب ہونے کی امید ہے، جس کے بعد سب کو راحت ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ آکسیجن تیار کرنے والے نیز سسٹم کے ساتھ سپلائی کرنے والوں کو بھی آکسیجن کی فراہمی تک مشن موڈ میں کام کرنا چاہئے اس کے ساتھ ساتھ تمام محکموں میں اسپتالوں میں آکسیجن کی بروقت فراہمی کے لئے کارپوریشن کے ذریعہ مقرر کوآرڈینیشن آفیسر بھی شامل ہیں۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہر ایک پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ یہ یقینی بنائے کہ آکسیجن کی کمی کسی ناخوشگوار واقعے کا باعث نہ بنے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.