ETV Bharat / state

H3N2 Virus Influenza انفلوئنزا وائرس کے خطرے کے پیش نظر آج وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی میٹنگ

author img

By

Published : Mar 16, 2023, 9:41 AM IST

ملک میں ایچ تھری این ٹو وائرس کا خطرہ بڑھتا ہی جا رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومتیں الرٹ ہوگئی ہیں۔ اس وائرس کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں دکھ رہا ہے۔ وائرس کی روک تھام کیلئے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج صحت کے حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

ممبئی: دہلی، گجرات، مہاراشٹر سمیت ملک کی کئی ریاستوں میں ایچ تھری این ٹو وائرس کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔ اس وائرس سے ملک میں اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی اس وائرس کا سب سے زیادہ اثر مہاراشٹر میں ہے۔ اب تک یہاں وائرس کے 352 کیس رپرٹ ہوئے ہیں۔ بی ایم سی کے مطابق، ممبئی میں 32 مریض داخل ہیں، جن میں سے 4 ،ایچ تھری این2 اور 28، ایچ ون این ون کے مریض ہیں۔ ان تمام مریضوں کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔

ریاست میں انفلوئنزا ایچ تھری این ٹو کے خطرے کے پیش نظر وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے آج صحت کے حکام کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور وزیر صحت تانا جی ساونت بھی میٹنگ میں موجود رہیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مہاراشٹر میں اس وائرس سے اب تک مبینہ طور پر دو لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔ ان میں احمد نگر میں میڈیسن کی تعلیم حاصل کرنے والا ایک نوجوان گزشتہ ہفتے اپنے دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے علی باغ گیا تھا۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد اس کی طبیعت خراب ہونے لگی تھی۔ ریاستی وزیر صحت تانا جی ساونت نے کہا کہ ایچ تھری این ٹووائرس سے متاثرہ مریضوں کا علاج کیا جا رہا ہے اور اسپتالوں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وائرس مہلک نہیں ہے اور اسے علاج کے ذریعے ٹھیک کیا جا سکتا ہے، اس لیے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.