ETV Bharat / state

'مالیگاؤں کے اہم مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات کی جائے' - مالیگاؤں کے اہم مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات کیے جائے

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں گزشتہ 20 برسوں کے دوران آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے شہر کے اکثر مصروف ترین راستوں پر ٹریفک نظام نہ ہونے سے آئے دن ناگہانی واقعات پیش آتے رہتے ہیں-

janata dal secular leader mustaqeem dignity
'مالیگاؤں کے اہم مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات کی جائے'
author img

By

Published : Feb 11, 2021, 11:51 AM IST

جنتا دل سیکولر کے جنرل سکریٹری مستقیم ڈگنیٹی نے محکمہ ٹریفک سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے مصروف ترین مقامات پر ٹریفک پولیس کو تعینات کرنے کی ضرورت ہے اس کے علاوہ شہر میں ٹو، تھری اور فور وہیلر کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے محمد علی روڈ، سلیمانی چوک، قدوائی روڈ وغیرہ پر ٹریفک نظام درہم برہم رہتا ہے-

انہوں نے کہا کہ ندی کے اس جانب (مالیگاؤں سینٹرل) میں بس اسٹینڈ کے علاوہ پورے شہر میں محکمہ ٹریفک کا کوئی بھی دوسرا چیک پوائنٹ نہیں ہے-

مستقیم ڈگنیٹی نے محکمہ ٹریفک سے مطالبہ کیا کہ شہر کے ایسے متعدد مقامات پر چیک پوائنٹ قائم کرنے کی ضرورت ہے- خاص کر جنتادل آفس تا قصاب باڑہ مسجد تک ایک ٹریفک پوائنٹ بنایا جائے کیونکہ یہاں شام کے وقت اکثر بھیڑ ہوجانے سے آمد و رفت میں خلل پیدا ہوتا ہے-

مالیگاؤں کے اہم مقامات پر ٹریفک پولیس تعینات کیے جائے

اس کے بعد انجمن چوک تا شوقی کتاب گھر تک دوسرا چیک پوائنٹ قائم کیا جائے کیونکہ یہ علاقہ خواتین کی آرائش و زیبائش کے سامانوں کی فروخت کے لیے جانا جاتا ہے اور یہاں بیرون علاقے سے بھی لوگ خریداری کرنے کے لیے آتے ہیں اس وجہ سے یہاں قدم رکھنا بھی دوبھر ہوجاتا ہے-

چونکہ اس علاقے میں خواتین کا رش زیادہ رہتا ہے لہٰذا ایسے میں جب یہاں کوئی سواری داخل ہو جاتی ہے تب یہاں لمبی ٹریفک ہوجاتی ہے۔

یہی وجہ ہے کہ ان علاقوں میں ٹریفک پولیس ٹریفک پوائنٹ قائم کرے اور ساتھ ہی انجمن چوک میں کسی بھی سواری کے داخلے کو ممنوع قرار دے-

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.