بھینڈی شہر کی کئی اہم شاہراہ بازار زیرِ آب ہوگئے ہیں۔
بھیونڈی شہر کے مارکیٹ علاقے تین بتی میں سیلابی کیفیت پیدا ہوگئی اور سینکڑوں دوکانوں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ہے۔
جب کہ شہر کے نشیبی علاقے کے مکانوں اور پاورلوم کارخانوں میں بھی بارش کے پانی کے سبب شہریوں کی لاکھوں کی املاک تباہ برباد ہوگئی ہے۔
گزشتہ کئی دنوں سے تھم تھم کر ہونے والی بارش نے شہریوں کی زندگی کو زبردست متاثر کیا ہے ممبئی ناسک شاہراہ، بھیونڈی واڑہ، بھیونڈی تھانے اور بھیونڈی پارول روڈ پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک جام لگا ہوا ہے۔
اس شاہراہ سے گزرنے والوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا شہر کے کنارے سے گزرنے والی كامواری ندی کے علاقوں سمیت واڑہ امباڈی اور وجریشوری سے لگی ہوئی تانسا، بابگاوں اور سرولی کے کنارے سیلاب کی صورتحال بنی ہوئی ہے۔
بھیونڈی اور اس کے اطراف میں دو دنوں سے ہورہی لگاتار جھما جھم بارش سے کئی اہم شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔
اس وجہ سے آمدو رفت بھی زبردست متاثر ہوا ہے شہر کی گلیاں تالاب میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
بھیونڈی کے مسلم اکثریتی علاقے غیبی نگر، انصار نگر، دھوبی تالاب، نائگاؤں، ملت نگر، اسلام پورہ، نظام پورہ، علاقے میں بارش کے پانی سڑکوں پر نظر آ رہا ہے۔
عام شہریوں کی جانب سے کاروپوریشن کے تئیں سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا ہےکہ سیور کی صفائی بہتر ڈھنگ سے نہیں کی گئی ہے۔