ETV Bharat / state

Heavy Rain in Aurangabad بے موسم بارش کی وجہ سے فصلوں کو نقصان کا خدشہ - بے موسم بارش سے فصلیں تباہ

اورنگ آباد شہر اور اس کے مضافات میں دن میں شدید گرمی کے بعد دیر رات بجلیوں کی کڑکڑاہٹ کے ساتھ زور دار بارش ہوئی۔ رمضان کے مہینے میں بارش کی وجہ سے کچھ حد تک روزے داروں کو راحت ملی لیکن دوسری جانب کسانوں کی تیار فصل کے ایک بار پھر خراب ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Apr 9, 2023, 11:55 AM IST

بے موسم بارش کی وجہ سے کسان مایوس

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر و مضافات میں بادلوں کی گڑگڑاہٹ اور زوردار بجلیوں کی چمک کے ساتھ موسلا بارش شروع ہوئی جو تقریبا تین سے چار گھنٹے تک جاری رہی شہرِ اور ضلع میں دن کے وقت کڑی دھوپ اور شدید گرمی سے لوگوں کے حال بُرے ہورہے ہیں۔ رمضان کا مہینہ ہونے کی وجہ سے روزے داروں کو بھی سخت دھوپ سے پریشان ہونا پڑ رہا ہے لیکن دیر شام کے وقت علاقے میں آسمان ابر آلود ہو گیا اور کچھ دیر بوندا باندی ہوئی لیکن رات میں موسم بدل گیا اور موسلا دھار بارش ہوئی۔

اورنگ آباد ضلع کے علاوہ مراٹھواڑہ کے مختلف علاقوں سے بھی بارش ہونے کی اطلاع ملی ہے۔ فی الحال علاقہ میں ربیع کی تیار فصلوں کی کٹائی اور اناج کا ذخیرہ کرنے کا کام جاری ہے لیکن بے موسم ہوئی بارش کی وجہ سے کسانوں کا نقصان کا اندیشہ لگایا جارہا ہے۔ گذشتہ مہینے بھی ہوئی بے موسم بارش کی وجہ سے کسانوں کی ہزاروں ہیکٹر کی فصلیں خراب ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے کسانوں کا بھاری مالی نقصان ہوا تھا۔ گذشتہ مہینے کی برسات میں فصلوں کو جو نقصانات ہوئے تھے ابھی بھی محکمہ محصول اور محکمہ زراعت کی جانب سے ان کے پنچناموں کی کاروائی پوری نہیں ہوئی تھی کہ بے موسمی بارش سے کسانوں پر ایک اور مصیبت ٹوٹ پڑی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ ابھی اگلے دو دنوں تک مرہٹواڑہ کے مختلف اضلاع میں بارش رہے گی۔ پہلے مراٹھواڑہ میں کسان قحط سالی کی وجہ سے پریشان رہتا تھا تو اب پچھلے کچھ برسوں سے بے موسم برسات نے کسانوں کو پریشان کرکے رکھ دیا ہے۔ موسم برسات کی وجہ سے کسانوں کی تیار شدہ فصل خراب ہو رہی ہے تو وہی کسانوں کا الزام ہے کہ سرکار کی جانب سے امداد اگر ملتی بھی ہے تو وہ نہ کے برابر ہے جس کی وجہ سے کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد: بی جے پی کی قیادت میں کسان مورچہ کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.