ETV Bharat / state

پونے: 87 کروڑ کے نقلی نوٹ ضبط، چھ گرفتار

پونے میں گزشتہ روز پولیس اور خفیہ محکمہ کی جانب سے ایک چھاپہ مار کارروائی کی گئی جس میں نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا گیا۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر
author img

By

Published : Jun 11, 2020, 8:01 AM IST

Updated : Jun 11, 2020, 1:17 PM IST

مہاراشٹر کے شہر پونے کے علاقے وِمان نگر میں پولیس اور خفیہ محکمہ کی جانب سے مشترکہ طور پر کارروائی انجام دی گئی اور اس پاداش میں چھ افراد کو گرفتار کیا گی جس میں سے ایک ملزم فوج میں ملازمت کرتا ہے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

پولیس کے مطابق شیخ علیم ، سنیل بھدری ناتھ سارڈا، رتیش رتناکر، طفیل احمد، عبدل غنی، عبد الرحمن عبدل غنی کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر یہ کاروائی کی گئی ہے، ومان نگر کے علاقے میں واقع ایک بنگلے میں یہ کام انجام دیا جارہا تھا اور بنگلے میں کوئی داخل نہ ہو اس کے لیے ملزمین نے غیر ملکی نسل کے چار کتے گیٹ پر چھوڑ رکھے تھے۔

متعلقہ تصویر
متعلقہ تصویر

پولیس نے بنگلے سے خفیہ کیمرے، دو بندوق، کمپیوٹر، لیپ ٹاپ، پرنٹنگ مشین اور اس کام میں استعمال ہونے والے دیگر ساز وسامان ضبط کیے ہیں۔

اس تعلق سے پونے شہر کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس بچن سنگھ نے بتایا کہ جعلی کرنسی جس میں بچوں کے کھیلنے والے نقلی بھی شامل ہیں اور ساتھ ہی فرضی امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے ہیں جو کل 87 کروڑ کے قریب ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ ملزمین عام لوگوں کے درمیان ان جعلی نوٹوں کو اصلی کرنسی نوٹ بتاکر استعمال کررہے تھے لیکن یہاں چھاپے زیادہ تر نوٹوں کی تعداد بچوں کے کھیلنے والے نوٹ 'چلڈرن بینک آف انڈیا کی ہے'۔

نقلی نوٹ بنانے والے ایک گروہ کا پردہ فاش

Last Updated : Jun 11, 2020, 1:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.