ETV Bharat / state

عازمین حج کو جمع رقم کی واپسی،5 مہینے کامعاوضہ بھی دینے کا مطالبہ

دنیا بھر میں کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر سعودی عرب حکومت کی جانب سے حج 2020 کے بارے میں واضح اعلان نہ کیے جانے کے بعد حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج کو جمع شدہ صد فیصد رقم واپس کرنے کی پیش کش کی ہے ،لیکن اس کے ساتھ ہی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ پانچ مہینے رقم رکھنے کے عوض انہیں معاوضہ دیا جائے۔

عازمین حج
عازمین حج
author img

By

Published : Jun 6, 2020, 1:23 AM IST

حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایکزیکٹیو افسر مقصود خان نے ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے مطلع کیا کہ سعودی عرب نے 13 مارچ کو مطلع کیا تھا کہ امسال حج کے سلسلہ میں فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے،اور عارضی طور پر حج 2020 کو ملتوی کردیاگیا ہے،لیکن اس کے بعد گزشتہ تین ساڑھے تین مہینے میں۔ حکومت سعودی عرب نے کوئی رابطہ نہیں کیا ،اس پیش نظر حج کمیٹی نے ان عازمین حج کی جمع رقم بلا کٹوتی واپس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس تعلق سے ایک فارم جاری کیا گیا ہے جس کے جمع کرنے کے بعد رقم لوٹا دی جائے گی۔

مہاراشٹرحج کمیٹی کے چیئرمین جمال صدیقی نے مطالبہ کیا ہے کہ جنوری 2020 میں قرعہ اندازہ کے بعد جو عازمین حج کو منتخب کیا گیا تھا،انہیں رقم کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ معاوضہ بھی دیا جائے۔

انہوں نے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی کو ایک مکتوب روانہ کیا ہے ،جس میں کہاگیاہے کہ حکومت سعودی عرب نے جب مارچ میں حج کے عارضی ملتوی کرنے کی اطلاع دی تھی تب ہی حج کمیٹی کو کارروائی کرکے عازمین سے رجوع کرکے ان کا پیسہ لوٹا دینا تھا ،لیکن پانچ مہینے رقم رہنے کا کیا جواز ہے،اس کے نتیجے میں انہیں رقم واپس کرنے کے ساتھ معاوضہ بھی دینا چاہیے۔

کیونکہ رقم کی واپسی میں تاخیر کے سبب مہاراشٹرکا عازمین حج خود کو ٹھگا ہوا محسوس کررہا ہے۔جمال صدیقی نے یہ بھی مطالبہ کیا ہے جو عازمین حج کوالیفائی ہوئے ہیں ،انہیں ہی حج کے لیے بھیجا جانا چاہیے اور جورقم چاہتے ہیں ،انہیں پانچ مہینے کا معاوضہ بھی دیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.