ETV Bharat / state

آصف جاہی دور کی شاہ گنج کلاک ٹاور کی رونق ہوگی بحال - شاہ گنج گھڑی کی مرمت کا کام شروع

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں آصف جاہی دور حکومت میں تعمیر کردہ شاہ گنج کلاک ٹاور کی رونق اب بحال ہوگی۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت شاہ گنج گھڑی کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے پچھلے کئی برسوں سے یہ کلاک ٹاور بند پڑا ہوا تھا۔

clock tower repairing work start in aurangabad
آصف جاہی دور کی شاہ گنج کلاک ٹاور کی رونق ہوگی بحال
author img

By

Published : Dec 24, 2020, 11:01 PM IST

یہ کلاک ٹاور آصف جاہی دورحکومت کی سِلور جُبلی تقریب کی یاد میں بنایا گیا تھا۔ اورنگ آباد میں آصف جاہی دور میں تعمیر کردہ تاریخ ساز شاہ گنج کلاک ٹاور جسے عام طور پر شاہ گنج کی گھڑی کہا جاتا ہے، پچھلے کئی برسوں سے بند پڑی ہوئی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شاہ گنج کی یہ گھڑی دراصل ایک چار منزلہ عمارت ہے، جس کا کام 1901 میں شروع ہوا تھا اور 1905 میں کلاک ٹاور مکمل ہوا تھا۔

clock tower repairing work start in aurangabad
شاہ گنج گھڑی کی مرمت کا کام شروع

مزید پڑھیں:

'اچھی صحت ایک انمول نعمت ہے'

اس عمارت کی بالائی منزل پر گھڑی نصب کی گئی ہے جو چاروں سمت میں ایک جیسی بنی ہوئی ہے۔ اسمارٹ سٹی پروجیکٹ کے تحت 120 سال پرانے اس کلاک ٹاور کی رونق دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جس کا کام اب شروع ہو چکا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.