ETV Bharat / state

ڈونگری میں عمارت منہدم، ایک ہلاک - ان کی زندگی کی آخری رات ہوگی

ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری میں ایک عمارت منہدم ہونے کے سبب ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

building collapses, one killed in dongri mumbai maharashtra
ڈونگری میں عمارت منہدم، ایک ہلاک
author img

By

Published : Sep 2, 2020, 4:50 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے ڈونگری میں رزاق چیمبر نام کی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہوگیا جس میں ایک شخص کے ہلاک ہونے کی بھی خبر ہے۔ عمارت منہدم ہونے کے بعد محکمہ بی ایم سی کے ملازمین ملبے کو ہٹاتے ہوئے نظر آئے۔

ڈونگری میں عمارت منہدم، ایک ہلاک

بتایا جا رہا ہے کہ عمارت قدیم تھی اور رات میں ہی اس حادثے کے بعد عمارت کے مکینوں سے مکان کو خالی کرایا گیا۔ لیکن ایک خاتون جن کا یہاں پر گھر تھا ان کا کہیں اور بندوبست نہ ہونے کے سبب رات اپنے مکان میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا۔ انہیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ یہ ان کی زندگی کی آخری رات ہوگی۔

building collapses, one killed in dongri mumbai maharashtra
ڈونگری میں عمارت منہدم، ایک ہلاک

جب صبح یہ عمارت منہدم ہوئی تو مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے ہمیشہ کی طرح جائے واردات پر پہنچے اور اس علاقے کی مخدوش عمارتوں کی مرمت کرانے کی بات کہی۔

امتیاز جلیل کو پولیس نے حراست میں لیا

دراصل ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقوں کا کم و بیش ہر جگہ کا یہی حال ہے۔ حکومت کی عدم توجہی اور مسلم رہنماؤں کی بے رخی کے سبب یہ طبقہ آخر جائے تو کہاں جائے، کیونکہ اسی علاقے میں کئی عمارتیں ایسی ہیں جن کی مرمت اور از سر نو تعمیر کا طویل عرصے سے سبز باغ دکھایا گیا۔ لیکن حالات جوں کا توں برقرار ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عوام اب کسی بھی سیاسی پارٹی کے شکار ہونے سے بہتر موت کو گلے لگانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.